کورونا ایس او پیز کے ساتھ مویشی منڈیوں کو فعال بنایا جارہا ہے ڈپٹی کمشنر سرگودہا

سرگودہا(رپورٹ:شیخ نعیم طاہر) سرگودھا میں ایس او پیز کے ساتھ مویشی منڈیوں کے فعال ہونے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے اچانک مویشی منڈی بھلوال روڈ جوہر کالونی کا معائنہ کیا اورانتظامیہ کو ہدایت کی کہ کیٹل مارکیٹ میں پینے کے صاف پانی اور جانوروں کے چارے کے بہتر انتظامات کئے جائیں تاکہ قربانی کے جانور خریدنے والوں اور بیوپاریوں کو دشواری سے بچایا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا کہ مویشی منڈی میں انسداد کورونا انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ قربانی کے ساتھ ساتھ کورونا کے پھیلاوکو روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منڈی میں ماسک کے بغیر داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔سینی ٹائزنگ کے انتظامات مکمل رکھے جائیں ۔داخل او رخارج ہونے والے شہریوں کی سینیٹائزیشن کی جائے ان کی تھرمل سکیننگ کا انتظام کیا جائے اور سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے۔ناقص پینے کے پانی کی موجودگی پر کیٹل مارکیٹ اہلکاروں کی سخت سرزنش کی گئی۔بعدازاں انہوں نے سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا وہاں پر انہوں نے کریلا ‘ ٹماٹر ‘ بیگن او ربھنڈی کے سٹالز دیکھے اورانتظامیہ کو ہدایت کی کہ سبزیوں اور فروٹ کی طلب ورسد پر نظر رکھی جائے او رمنڈی میں انسداد کورونا کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی تاکہ کورونا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow