غالب لائبریری کو جدید تقاضوں سے ھم آہنگ کیا جائے گا عبداللہ نئیر شیخ

 

سرگودہا (18جولائی 2020)۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ غالب لائبریری کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگی کیاجائیگا ۔ لائبریری میں قارین کی تعداد کو بڑھایا جائیگا۔ تمام کتابوں کا آڈٹ کر کے مزید نئی کتابیں خریدی جائیںگی ۔ بین الاقوامی رسالے اخبارات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائیگا ۔ وہ غالب لائبریری کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر کالجز سرفراز گجر ‘سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن طارق پرویا ‘ سی او تحصیل کونسل راشد گرمالا ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق الرحمان نیازی ‘ عرفان اکبر چوہدری ‘ لیاقت وڑائچ ‘ وزیر حیدر ‘ جمشیدوزیر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن کو غالب لائبریری میں قارین کے زیادہ بیٹھنے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہاکہ لائبریری میں نئے لاکرز ‘ مرد اور خواتین کے علاوہ بچوں کیلئے الگ الگ کیبن بنائے جائیں ۔ انہوں نے غالب لائبریری کو صبح سے رات9 بجے تک دو شفٹوں میں کھلا رکھنے کی بھی ہدایت کی ۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ ڈائریکٹر کالجز پانچ لاکھ جبکہ سی او ایجوکیشن تین لاکھ روپے کی کتابیں فراہم کرے گا ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہر موضوع کی کتابوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے پہلے سے موجود تمام کتابوں کا آڈٹ کروانے اور آئندہ ہرکتاب کی جیو ٹیکنگ کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے غالب لائبریری میں عالمی معیار کے رسالوں کے علاوہ قومی انگریزی اور اردو اخبارات کی زیادہ سے زیادہ تعداد کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے غالب لائبریری میں ای لرننگ کو فروغ دینے کیلئے ای لائبریری کے سافٹ ویئر تک رسائی کیلئے احکامات بھی جاری کئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے غالب لائبریری کے قارین کی تعداد کو بڑھانے کیلئے منظم مہم شروع کرنے کی ضرورت پر بھی زورد یا ۔ انہوں نے لائبریری میں پرنٹر او رفوٹو کاپیز کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے لائبریری میں آڈیٹوریم بنانے ‘ سیمینار او رورکشاپس منعقد کروانے کیلئے لائحہ عمل تشکیل دینے کی بھی ضرورت پر زور دیا ۔

٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow