بھلوال بدبخت بیٹے نے احساس پروگرام کے بارہ ہزار روپے ہتھیانے کیلئے اپنی ماں کے قتل کا اعتراف کرلیا

سرگودھا( محمد تہور بلال اصغر سے )بھلوال میں احساس پروگرام سے بارہ ہزار روپے وصول کرکےگھر جاتے ھوٸے قتل ھونے والی خاتون کے قتل کا معمہ حل ھوگیا۔بیٹا ھی ماں کاقاتل نکلا۔گزشتہ روز چک چھ شمالی کی حمیداں بی بی احساس پروگرام سے ملنے والی امدادی رقم بارہ ہزار روپے لے کر بیٹے کے ھمراہ موٹر ساٸیکل پر گھر جاتے ھوٸے قتل ھوگٸی تھی ا س کے بیٹے عبدالرحمن نے واقع کو ڈکیتی کا رنگ دینے ھوٸے قتل کا رخ موڑنے کی کوشش کی تاھم اے ایس پی ماھم خان اور دیگر پولیس افسران نے دوران تفتیش حقاٸق پر پہنچتے ہوٸے بیٹے کو ھی ماں کا قاتل پایا ۔جس پر عبدالرحمن نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔اور بتایا کہ اس نے ماں سے رقم کا تقاضا کیا تھا مگر ماں رقم دینے سے انکاری تھی جس پر اس نے ماں کو قتل کرنے کا پلان بنایا اور چھری سے وار کرکے ماں کوقتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow