سرکاری ملازمین کو دیئے جانے والے بناولینٹ فنڈ کی رقوم میں اضافہ کردیا گیا

سرگودھا(آ محمد تہور بلال اصغر سے )حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کو دئیےجانے والےبناولینٹ فنڈکی ماہانہ ادائیگیوں کی شرح میں اضافہ کردیا ، گریڈ 1 سے گریڈ 22 تک کےملازمین کےلیےادائیگیوں میں اضافےکا اطلاق 27اپریل 2020 سے ہوگا، تفصیلات کے مطابق گریڈ1سے گریڈ10تک کےسرکاری ملازمین کی ادائیگی کی شرح 1950روپے ماہانہ سےبڑھا کر 3000روپے ماہانہ کردی گئی،گریڈ11سےگریڈ15 تک کے سرکاری ملازمین کی ادائیگی کی شرح 2550روپے سےبڑھا کر 3500روپے ماہانہ کر دی گئی، گریڈ16 سے 17 تک کے سرکاری ملازمین کی شرح5250 روپے سے بڑھا کر 6500روپے ماہانہ کی گئی۔علاوہ ازیں گریڈ18سےگریڈ19 تک کےسرکاری ملازمین کی ادائیگی کی شرح 9000روپے سےبڑھا کر 11500روپےماہانہ کر دی گئی ہےجبکہ گریڈ20اوراس سےاوپرکے سرکاری ملازمین کی ادائیگی کی شرح12000 روپے سےبڑھا کر15500روپےماہانہ کر دی گئی ہے۔دوسری جانب سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب کا کہنا تھا کہ وفاقی ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال مقرر کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow