سرگودہا میں فلور مل ایسوی ایشن اور ضلعی انتظامیہ میں ٹھن گئی سرکاری گندم نہیں خریدیں گے فلو مل ایسوی ایشن کا اعلان

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے) سرگودھا میں فلو ر ملز ایسو سی ایشن اور محکمہ خوراک کے درمیا ن تنا ز ع شدت اختیار کر گیا ۔فلو ر ملز ایسو سی ایشن نے 20 جو لا ئی کے بعد سرکاری گند م لینے سے انکار کر دیا جس کے بعد ضلع سرگودھامیں نہ صر ف آٹے کی قلت پید ا ہو نے کا شدید خد شہ پید ا ہو گیا بلکہ آٹا مہنگاہونے کے بھی امکانات واضع ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک ضلع سرگودھا کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹر و لر سفیا ن آصف کا تبادلہ سرگودھا سے سیالکوٹ جب کہ سیالکوٹ کے ڈی ایف سی اختر جا و ید کا تبادلہ سرگودھا کیا گیا ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیئر شیخ نے اگلے روز ڈی ایف سی سفیان آصف کو اپنے عہد ے پر ہی کا م کرنے کا حکم دیا تاہم دو روز بعد سیالکوٹ کا ڈی ایف سی بھی اپنا چار ج چھوڑ کر سرگودھا پہنچ گیا ۔اس دوران محکمہ خوراک کا دفتر محا ذ آرائی کا دفتر بن گیا جس پر ڈویژنل انتظامیہ کو مداخلت کر نا پڑ ی جس پر سیالکوٹ سے آنے والے ڈی ایف سی اختر جا وید کا تبادلہ ڈی جی فوڈ پنجاب نے منسوخ کر دیا اس دوران سرگودھا میں محکمہ خوراک اور فلو ر ملز ایسو سی ایشن کے درمیان نیا تنا ز ع پید ا ہو گیا فلو ر ملز ایسو سی ایشن کے ذرائع نے انکشا ف کیا ہے کہ محکمہ خوراک کے افسران نے ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ کے نام استعمال کر کے فلو ر ملو ں سے مبینہ طو ر سرکاری کے اجراءکے لئے اضافی معاوضے کا تقاضا کیا فلور ملز ایسوسی ایشن نے محکمہ خوراک کی ڈیمانڈ کے مطابق اضافی رقم دینے سے انکار کیا تو تنا ز ع شدت اختیار کر گیا ۔ضلع سرگودھا کی 22 فلو ر ملوں کا ہنگامی اجلا س ہو ا اجلا س میں تما م فلو ر ملوںنے 20 جولائی کے بعد سرکاری کوٹے کی گند م لینے سے انکار کر دیا اور پنجاب فلور ملز ایسو سی ایشن کے عہدیداران کے ہمراہ 20 جولائی کو سیکرٹری خوراک سے ملاقات کر نے کا اعلا ن کر دیا ۔فلو ر ملز ایسو سی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم کسی کو رشوت نہیں دے سکتے حکومت کو اپنی صفو ں میں کرپٹ لوگو ں کا محاسبہ کر نا چاہیئے ۔سرگودھا میں 20 جولائی سے اگر فلو ر ملیں سرکار ی گند م وصول نہیں کر تیں تو ضلع بھر میں نہ صر ف آٹے کی قلت کا شدید خدشہ پید ا ہو جائے گا بلکہ آٹے کا 20 کلو کا گٹو 200 روپے تک مہنگا ہو جائے گا ۔دوسری طر ف محکمہ خوراک کے ذرائع نے فلو ر ملز ایسو سی ایشن کی طر ف سے لگائے گئے الزاما ت کی تر دید کی اور کہا کہ کچھ معاملات افہا م و تفہیم سے حل کر لئے جائیں گے ،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow