قائد اعظم بزنس پارک سے پانچ لاکھ افراد کو ملازمت کے مواقع ملیں گے وزیر اعلی پنجاب

قائداعظم بزنس پارک 1536 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہوگا، 5 لاکھ سے زائد افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے
653 صنعتی یونٹس قائم ہوں گے،200 ایکڑ اراضی پر صنعتی کارکنوں کیلئے رہائش کی سہولت فراہم کی جائے گی
بہت جلد بہاولپور میں بھی سپیشل اکنامک زون بنائیں گے جو جنوبی پنجاب کا پہلا سپیشل اکنامک زون ہوگا:عثمان بزدار
کورونا کے باعث دنیا بھر کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے،وزیراعظم عمران خان ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پرعزم ہیں
نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی کیلئے 12 ارب روپے مختص کئے ہیں، 25 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک آسان شرائط پر قرضہ دینگے
پنجاب میں ہر سطح پر شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے، اپوزیشن سر توڑ کوشش کے باوجود موجودہ حکومت کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں لاسکی
پنجاب مےں مزےد مےگا پراجےکس بھی آئےںگے ،معاشی سرگرمےوں کو فروغ ملے گا، قائداعظم بزنس پارک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
لاہور18 جولائی : وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت جب اقتدار میں آئی تو اس وقت صرف 3 سپیشل اکنامک زون تھے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قلیل مدت میں 13 سپیشل اکنامک زونز پر کام شروع کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے 7 سپیشل اکنامک زونز کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ پنجاب میں آج دوسرے سپیشل اکنامک زون ”قائداعظم بزنس پارک“ کے منصوبے پر آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل فیصل آباد میں سپیشل اکنامک زون شروع کیا گیا۔ انشاءاللہ ہم بہت جلد بہاولپور میں بھی سپیشل اکنامک زون بنائیں گے جو جنوبی پنجاب کا پہلا سپیشل اکنامک زون ہوگا۔ وہ آج وزیراعلیٰ آفس میں قائداعظم بزنس پارک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قائداعظم بزنس پارک 1536 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہوگا اور 5 لاکھ سے زائد افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ 200 ایکڑ اراضی پر صنعتی کارکنوں کیلئے رہائش کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ نیشنل ہائی وے اور موٹر وے کے قریب ہونے کی وجہ سے قائداعظم بزنس پارک کا منصوبہ خصوصی اہمیت اختیار کر گیا ہے اور اس سے سامان کی نقل و حمل میں آسانی ہوگی۔ قائداعظم بزنس پارک میں 653 صنعتی یونٹس قائم ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا کے باعث دنیا بھر کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے لیکن وزیراعظم عمران خان ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ پنجاب میں کورونا کی وجہ سے متاثرہ کاروباری طبقے کو ریلیف دینے کیلئے 56 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف دیا گیا جو کہ ایک تاریخ ہے۔ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے تحت متعدد چھوٹے ٹیکس ختم کئے۔ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپویشن نے نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی کیلئے 12 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ اس سکیم کے تحت نوجوانوں کو 25 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک آسان شرائط پر قرضہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 121سال کے بعد پنجاب کے دوسرے بڑے آبپاشی منصوبے جلالپور کینال پراجیکٹ کاآغاز کےاگےا۔ پنجاب مےںگرےٹر تھل کےنال کے منصوبے پر کام بھی شروع ہوچکا ہے ۔ کس عمر خان کےنال کا منصوبہ بھی جلد شروع کردےا جائے گا۔ خانکی بےراج کا بھی افتتاح ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزےراعظم عمران خان کے وےژن اوررہنمائی مےں پنجاب ترقی کے سفر پر گامزن ہے ۔ اپوزیشن سر توڑ کوشش کے باوجود موجودہ حکومت کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں لاسکی۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہر سطح پر شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد پنجاب مےں مزےد مےگا پراجےکس بھی آئےںگے ۔ وزےراعظم عمران خان کے وےژن،رہنمائی اورپالےسےوں کے مطابق معاشی سرگرمےوں کو فروغ ملے گا اور عوام مےں بھی خوشحالی آئے گی۔
٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow