پنجاب میں کورونا کیسسز کی تعداد تیزی سے کم ہونے لگی عثمان بزدار

 

پنجاب میں کورونا کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے کاوشیں رنگ لا رہی ہیں، مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے:عثمان بزدار

89465 مریض متاثر، 65009 صحت یاب، گزشتہ 24 گھنٹے میں 8 افراد جاں بحق، 442 کورونا سے متاثر،634246 ٹیسٹ ہوچکے

پنجاب میں ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس کی تعداد 2546،2240 خالی، 600آئی سی یو ز میں سے 507 آئی سی یوز خالی

لاہور میں 508 ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس میں سے 442 یونٹس خالی ہیں اور 210 آئی سی یوز میں سے 166 خالی ہیں

کورونا مریضوں کے علاج معالجے کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کئے ہیں،عیدالاضحی پر بھی ایس او پیز پر عملدآمد یقینی بنانا ہوگا

عوام سے اپیل ہے کہ سادگی سے عید منائیں اور قربانی کرتے وقت حفاظتی تدابیر اختیار کریں، وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب

 

لاہور18جولائی : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔ پنجاب میں اب تک متاثرہ مریضوں کی تعداد 89465 ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 65009 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔پنجاب میں اب تک 634246 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 8 افراد کورونا سے جاں بحق اور 442 مریض کورونا سے متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاﺅن کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں اور ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پنجاب میں ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس کی تعداد 2546 ہے جن میں2240 ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس خالی ہیں اور اسی طرح پنجاب میں 600آئی سی یو ز میں 507 خالی ہیں جبکہ لاہور میں 508 ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس میں 442 خالی ہیں اور لاہور میں 210 آئی سی یوز میں سے 166 خالی ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کئے ہیں۔ عیدالاضحی پر بھی ایس او پیز پر عملدآمد یقینی بنانا ہوگا۔عوام سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ وہ سادگی سے عید منائیں اور قربانی کرتے وقت حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں کورونا وباءکا پھیلاﺅ روکنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات، سمارٹ لاک ڈاﺅن کے نتائج اور مریضوں کے علاج معالجے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری انفراسٹرکچر، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے شرکت کی۔

٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow