شہری حدود میں جانوروں کی خریدو فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا شہری حدود میں مویشیوں کی خرید و فروخت کرنیوالوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاﺅن کا حکم

وزےراعظم عمران خا ن کی قےادت مےں حکومت کی سمارٹ لاک ڈاو¿ن کی پالےسی کا مےاب ثابت ہوئی ہے:عثمان بزدار

تنقےد برائے تنقےد کرنے والے عناصرکو اب چپ کاروزہ رکھ لےنا چاہیئے،عوام کو عےد الاضحی پراحتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے

اللہ تعالی کے فضل و کرم ،حکومت کی مخلصانہ کاوشوںاورعوام کے تعاون سے کورونا کا پھےلاو¿روکنے مےں مدد ملی ہے

اپوزیشن نے کورونا پر منفی سےاست کر کے قوم کو تقسےم کر نے کی ناکام کوشش کی،پاکستانی قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی

لاہور18جولائی : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عےد الاضحی پرکورونا کا پھےلاو¿ روکنے کےلئے احتےاطی تدابےر پر من و عن عمل کرنا ضروری ہے۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم ،حکومت کی مخلصانہ کاوشوںاورعوام کے تعاون سے کورونا کا پھےلاو¿روکنے مےں مدد ملی ہے ۔ عوام کو عےد الاضحی پراحتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ گھر میں رہیں محفوظ رہیں پر عمل کر کے شہری خود کو اور دوسروں کو کورونا سے بچائیں۔ عوام کے تعاون سے ہی کورونا پر قابوپایا جا سکے گا۔میل جول جتنا کم ہو گا ، اتنا ہی بیماری کا پھیلا¶ کم ہو گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے کورونا پر منفی سےاست کر کے قوم کو تقسےم کر نے کی ناکام کوشش کی۔ پاکستانی قوم منفی سیاست کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ وزےراعظم عمران خا ن کی قےادت مےں حکومت کی سمارٹ لاک ڈاو¿ن کی پالےسی کا مےاب ثابت ہوئی ہے ۔تنقےد برائے تنقےد کرنے والے عناصرکو اب چپ کاروزہ رکھ لےنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کورونا وباءمیں عوام کوتنہا نہیں چھوڑا۔اپوزیشن رہنما مشکل کی گھڑی میں عوام کو اکیلا چھوڑ کر صرف بیان داغنے تک محدود رہے۔ کورونا نے پوری دنیا میں سیاسی،سماجی اورمعاشی تبدیلیاں برپا کی ہیں۔

شہری حدود میں مویشیوں کی خرید و فروخت کرنیوالوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاﺅن کا حکم: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہری حدود میں مویشیوں کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاﺅن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مویشیوں کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ انتظامیہ اور پولیس شہری حدود میں مویشیوں کی خرید و فروخت ہر صورت بند کرائے اور کورونا کے باعث عیدالاضحی کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انتظامیہ اور پولیس کے افسران خود فیلڈ میں نکل کر صورتحال کا جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد شہریوں کے مفاد میں ہے۔

٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow