رتوکالا میں باپ اور دو بیٹوں کا قتل

سرگودھا(محند تہور بلال اصغر سے سرگودھا کے نواح میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے سوئے ہوئے 3 افراد کو قتل کردیا ۔ قتل ہونے والوں میں باپ اور 2 بیٹے شامل ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا میں تھانہ پھلروان کے علاقہ رتو کالا میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی ۔ جس کے باعث 55 سالہ محمد بشیر اور اس کے دونوں بیٹے 25 سالہ عارف علی اور 18 سالہ مظہر اقبال جاں بحق ہوگئے ۔ ملزم موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر کردی ۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیم تشیکل دیدی گئی ہے ۔ تہرے قتل کی واردات کس بنا پر پیش آئی تفتیش جاری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow