مسلم لیگ نے ڈویژن بھر کی خواتین ونگ کی صدور کا اعلان کردیا

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)پاکستان مسلم لیگ ن نے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کی خواتین ونگ کی صدور اور جنرل سیکرٹریز کے نوٹیفکیشن جاری کردئے ہیں۔ ضلع سرگودھا سے سیدہ گلشن شیرازی،خوشاب سے نور جہان اکرام،میانوالی سے تمکین نیازی اور بھکر سے شاہدہ بانوکو صدر بنایاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کی شبعہ خواتین ونگ پاکستان کی صدر نزہت صادق نے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں پارٹی کے نئے صدور اور جنرل سیکرٹریز نامزد کرکے ان کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔جس کے مطابق ڈسٹر سرگودھا سے سابق وائس چیئر پرسن ضلع کونسل سرگودھا سیدہ گلشن شیرازی کو صدر جبکہ مس رقیہ خان کو جنرل سیکرٹری،ضلع خوشاب کی نور جہان اکرام کو صدر،سحرش لیاقت جنرل سیکرٹری،ضلع میانوالی سے تمکین نیازی صدر، زرینہ خاتون جنرل سیکرٹری اور اسی طرح ضلع بھکر سے تعلق رکھنے والی شاہدہ بانو کو صدر اور مسرت کلثو م کو جنرل سیکرٹری نامزد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow