کالے پیپرز لگانے والی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس سرگودہا نے مہم کا آغاز کردیا

سرگودھا(بیورو رپورٹ)سرگودھا میں ٹریفک پولیس نے کالے پیپر لگا کر گھومنے والے گاڑی مالکان کے خلا ف مہم کا آغا ز کر دیا گیا دو درجن سے زائد گاڑیاں تھانوں میں بند کر دی گئیں جب کہ متعد د گاڑی مالکان کو بھاری جرمانے بھی کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سرگودھا شیخ کاشف مسعو د کی ہدایت پر سب انسپکٹر ٹریفک پولیس ساجد حسین نے سرگودھا شہر اور گر د و نواح میں کا لے پیپر والی گاڑیوں کے خلا ف مہم کا آغاز کر دیا اس سلسلہ میں درجنو ں گاڑیوں سے سیا ہ پیپر ہٹا دیئے گئے مسلسل خلا ف ورزی کر نے والی گاڑیاں تھانوں میں بند کر دی گئیں جب کہ بیشتر کو بھاری جرمانے بھی کئے گئے۔اس موقع پر سب انسپکٹر ساجد حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام کالے پیپر لگانے والی گاڑیوں کے مالکان کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں سے کالے پیپر ہٹا دیں وگر نہ ان کی گاڑیاں تھانوں میں بند کر دی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow