پی ٹی آئی کو حکومت کرنے کا پورا موقع ملے گا حامد حمید

سرگودھا(رپورٹ:شیخ نعیم طاہر)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے کہا ہےکہ موجودہ پی ٹی آئی حکومت کو اپنی مدت پوری کرنے کا پورا موقع ملے گا اپوزیشن حکومت کو گرا کر ق لیگ اور پیپلز پارٹی کی تاریخ کو نہیں دہرائے گی۔موجودہ حالات سے تنگ آکر آج چیخیں مارنے والے عوام اگر اس وقت نواز شریف کا ساتھ دیتے تو ملک ترقی اور خوشحالی کی منازل کی جانب گامزن ہوتا انہوں نے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے سرگودھا پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف عوام دوست اور ملک وقوم کے ہردلعزیز لیڈر ہیں اور مسلم لیگ ن کی تصویر میں ایک رخ نواز شریف اور دوسرا رخ شہباز شریف ہیں جن کی قیادت پر پوری پارٹی کو فخر ہے جو نواز شریف کی جرات اور دلیری پر انہیں سلوٹ کرتے ہیں۔رکن اسمبلی نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنے کا پورا موقع دیں گے تاکہ اپوزیشن مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں گرانے کی غلطی نہیں کرے گی تاکہ انہیں بھی مظلومیت کا سہارا نہ مل سکے ۔حامد حمید نے سرگودھا میں ضلعی اور سٹی عہدوں پر کارکنان کے انتخاب پر مرکزی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ثابت کیا کہ کارکنان ہی سرمایہ حیات ہیں جہنیں نے ہر مشکل وقت میں پارٹی پرچم کو سر بلند رکھا۔رکن قومی اسمبلی نے سرگودھا پریس کلب کے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر فوٹو جرنلسٹ ایسویسی ایشن کی جانب سے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید سرگودھا پریس کلب کے صدر عبدالحنان چوہدری،نائب صدر عاصم خان ،سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر، فنانس سیکرٹری رانا محمد اشرف اور ممبر ایگزیکٹو باڈی ملک محمد اصغر کو قرآن پاک کے تحائف دیئے جبکہ تقریب سے صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری،صدر فوٹو جرنلسٹ ایسویسی ایشن منیر ملک جنرل سیکرٹری ملک افتخار اعوان اور دیگر نے خطاب کیا اور فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی خدمات اور کاوشوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow