تاجر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں انتظامیہ تاجروں کو قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے سہولتیں فراھم کرے گی بلاول علی ہنجرا

بھلوال ۔۔۔۔۔ خواجہ ادیب ناصر سے۔۔۔  تاجر ملک میں ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں انتظامیہ تاجروں کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سہولتیں فراھم کررہی ہے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد آپ کی اور آپ کے بچوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار اسٹنٹ کمشنر بھلوال  بلاول علی ہنجرا نے تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد میں صدر انجمن تاجران مرزا خالد ،راھنما انجمن تاجران لیاقت علی حیدری ،مہر عامر الیاس حافظ لیاقت ضیاء اور دیگر شامل تھے اسٹنٹ کمشنر بھلوال نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد حکومتی ھدایت کو یقینی بنانے کیلئے کیا جاتا ہے اس تاجر انتظامیہ لڑائی میں تبدیل کرنا مناسب نہیں تاجر حکومتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں اس ایشو پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی انہوں نے بتایا کہ حکومتی احکامات کے مطابق آٹے کی 860 روپے فی بیس کلو فراھمی ہر حال میں یقینی بنائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ تجاوزات تاجر از خود ختم کردیں تاکہ انتظامیہ کو کوئی ایکشن لینے کی ضرورت پیش نہ آئے انہوں نے تاجروں کو بتایا کہ تمام حکومتی ادارے عوام کو سہولت دینے کیلئے بیٹھے ہیں تاجر اور عام شہری بھی قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ انتظامیہ کو کسی کاروائی کی ضرورت پیش نہ آئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow