حکومت نے بے نامی جائیدادوں سے متعلق ایڈیشنل کمشنر ریونیو سے رپورٹ طلب کرلی

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )ڈائریکٹر اینٹی بے نامی انشیٹو پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سرگودھا سے بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی اور اب تک ہونیوالی کاروائی کی رپورٹ طلب کر لی گئی، ذرائع کے مطابق بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی اور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن سرگودھا میں انتہائی سست روی کا شکار ہے اور نہ ہی صوبائی حکام کو اس حوالے سے ہونیوالی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا جس پر گزشتہ روز کمشنر ان لینڈ ریونیو عامر عبا س خان کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشل ڈپٹی کمشنر ریونیو سے تین دن میں مطلوبہ تفصیلات ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow