پنجاب میں 96 نئے ماڈل بازار بنانے کا فیصلہ

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 96نئے ماڈل بازار قائم کرنے کی باضابطہ منظوری دیدی، ذرائع کے مطابق ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر ڈاکٹر سلمان شاہ کی سربراہی میں قائم صوبائی سٹیئرنگ کمیٹی نے اکنامک ریفارمز اینڈ پلاننگ کے تحت مزید 96ماڈل بازار قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے، جن میں سے سات سرگودھا میں قائم ہونگے، اس ضمن میں سیکرٹری کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو جاری گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق دو مختلف کیٹگریز میں نئے بازار قائم کئے جائیں گے،پہلی کیٹگری میں تفریحی لوازمات اور اشیاء کے اسٹالز ہونگے جبکہ دوسری کیٹگری میں صرف اسٹالز قائم ہونگے،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کو ماڈل بازاروں کیلئے موذوں سرکاری جگہوں کا انتخاب کر کے فوری طور پر ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کے بعد پیدا ہونیوالی معاشی ابتری کی صورتحال کے پیش نظر نئے ماڈل بازار قائم کرنے کا مقصد پبلک سیکٹرکے کاروباری اداروں کو سہولیات اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow