جس ضلع میں پولیو کا کیس نکلے گا اس ضلع کا چیف ایگزیکٹو آفیسر زمہ دار ہوگا وزیر اعلی پنجاب

 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس، انسداد پولیو کیلئے مربوط انداز میں موثر اقدامات کرنے کا فیصلہ

مجھے پنجاب پولیو سے پاک چاہیے، انسداد پولیو سے متعلقہ اجلاس نہ کرنے پر بعض اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو وارننگ پولیو کیس سامنے آنے پرمتعلقہ ضلع کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کے خلاف ایکشن ہو گا، ڈپٹی کمشنرسے بھی جواب طلب کیا جائے گا

اچھی کارکردگی پر ڈپٹی کمشنرز اور پوری ٹیم کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، پولیو ورکرز کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

انسداد پولیو مہم کے دوران کوروناسے بچا¶ کی حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں، 50 سال سے زائد عمر کے پولیو ورکرز فیلڈ ڈیوٹی سے مستثنیٰ

پولیو ورکرز کیلئے ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال لازم، فیلڈ میں جانے سے قبل پولیو ورکرز کی سکریننگ ہو گی:عثمان بزدار

لاہور20جولائی :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت آج وزیر اعلی آفس میں انسداد پولیو کیلئے خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں انسداد پولیو کیلئے مربوط انداز میں مو¿ثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کو پولیو فری بناناہمارا مشن ہے -پنجاب میں انسداد پولیو کی مہم میں کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا- کورونا کے پیش نظر انسداد پولیو مہم کی اہمیت بڑھ گئی ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنرز کواپنے اضلاع میں انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پنجاب پولیو سے پاک چاہیے- انسداد پولیو سے متعلقہ اجلاس نہ کرنے پر بعض اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو وارننگ جاری کی گئی ہے- جس ضلع میں پولیو کیس سامنے آیااس ضلع کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کے خلاف ایکشن ہو گا- پولیوکیس سامنے آنے پر ڈپٹی کمشنرسے بھی جواب طلب کیا جائے گا جبکہ اچھی کارکردگی پر ڈپٹی کمشنرز اور پوری ٹیم کی حوصلہ افزائی کی جائے گی- انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اگر چہ صورتحال دوسرے صوبوں سے بہتر ہے لیکن انتظامیہ اور متعلقہ حکام انسداد پولیو کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں- انسداد پولیو مہم کے دوران انسپکٹر جنرل پولیس پولیو ورکرز کو مکمل سیکورٹی فراہم کریں – انسداد پولیو مہم کے دوران کوروناسے بچا¶ کی حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں -اجلاس میں 50 سال سے زائد عمر کے پولیو ورکرز کو فیلڈ ڈیوٹی سے استثنی دینے کا فیصلہ کیا گیاہے اور پولیو ورکرز کیلئے ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال لازم قرار دیا گیا ہے جبکہ فیلڈ میں جانے سے قبل پولیو ورکرز کی سکریننگ ہو گی-وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کی موثر مانیٹرنگ کی جائے- بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا قومی ذمہ داری ہے – انسداد پولیوکے اقدامات سے آگاہی کے لئے بھرپور مہم چلائی جائے-محکمہ صحت کی ٹیمیں ہر بچے کی انسداد پولیو قطرے لازمی پلائیں – کوئی بچہ انسداد پولیو ویکسینیشن سے محروم نہیں رہنا چاہیئے-سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ نے انسداد پولیو مہم اور ضروری انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی-صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن مراد راس، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، چیف سیکرٹری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، ڈبلیو ایچ او کے عہدیداران اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنرز ، آرپی اوزاور قومی پولیو پروگرام کے کوآرڈینیٹرویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے-

٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow