صوبے کے 41 اکتالیس لاکھ طلبہ کو اگلی جماعتوں میں پرموٹ کردیا گیا

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو پروموٹ ہونیوالے طلباء کا اندراج “سیس” پر کرنے کی ہدایت کردی، پہلی سے بارہویں جماعت میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کا اندراج بھی فوری آن لائن کرنے کی ہدایت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے ضلع سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو پروموٹ ہو نے والے طلباء کا اندراج سیس پر کرنے کی ہدایت کردی۔ جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سیس پر طلبا کو سکول انفارمیشن سسٹم پر اگلی کلاس میں پروموٹ کردیا جائے۔ پہلی سے بارہویں جماعت میں نئے داخل ہو نےوالے طلباء کا اندراج فوری آن لائن کیا جائےگا۔تمام اتھارٹیز مقررہ تاریخ تک ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کریں گی۔ اتھارٹیز نے اپنے اضلاع کے تمام سکول سربراہان کو بھی ڈیٹا اپ ڈیٹ کرانے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔پنجاب حکومت نےکی سفارشات کی منظوری دے دی گئی تھی،نہم جماعت کے طلبا کو دسویں جماعت میں ترقی دی جائے گی، گیارہویں جماعت کے طلبا کو بارہویں میں ترقی دی جائے، گیارہویں جماعت کے نمبرز دگنا کر کے بارہویں کا نتیجہ تیار کیا جائے گا۔جس سے صوبے کے 41 لاکھ طلباء مستفید ہوں گے۔ تاہم سپلمنٹری اور کمپوزٹ سمیت 3 سپیشل کیٹیگریز میں شامل 1 لاکھ 19 ہزار طلباء سے امتحان لینے کی تجویز منظور کر لی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow