کورونا پابندیاں کیا ہوتی ہیں ق لیگ کا کوٹ مومن میں ورکر کنونشن

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )حکومت کی اتحادی جماعت پاکسان مسلم لیگ ق نے کورونا کی پابندیاں ہوا میں اڑاتے ہوئے کوٹمومن میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کر ڈالا، سینکڑوں کارکنوں کی شرکت، انتظامیہ خاموشی سادھ لی۔تفیصلات کے مطابق سرگودھا کی تحصیل کوٹمومن کے علاقے کوٹ راجہ میں پاکستان مسلم لیگ ق کی طرف سے پابندی کے باوجود ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، کنونش میں تحصیل کوٹمومن اور دیگر علاقوں سےسینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ جلسہ سے ضلعی رہنما ملک شکیل سکندر سمیت دیگر ضلعی اور تحصیل عہدے داروں نے خطاب کرتے ہوئے کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کی، وکررز کنونشن کے لیے کوٹ راجہ میں باقاعدہ شامیانے اور کرسیاں لگا کر پنڈال سجایا گیا تھا جہاں پر کورونا کے ایس او پیز کی سر عام خلاف ورزیاں کی گئیں۔ ورکرز کنونشن کے شرکا نے نہ تو سماجی فاصلے کی پابندی کی اور نہ ہی ماسک کا استعمال کیا گیا، جبکہ کنونشن کے منتظمین کی طرف سے سینیٹائزر کا بھی انتظام نہ کیا گیا تھا۔ ق لیگ کی طرف سے سرعام قانون کی خلاف ورزی پر تحصیل انتظامیہ کوٹمومن اور ضلعی انتظامیہ نے چپ ساتھ لی اور تاحال جلسہ کے منتظمین کے خلاف کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow