تیرہ یونین کونسلوں کے ویکسینیٹر کے خلاف کاروائی کا فیصلہ 17 اگست سے سرگودہا میں پولیو مہم کا آغاز ہوگا ڈپٹی کمشنر

 

 سرگودہا (22جولائی 2020) ۔ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ نے ای پی آئی پروگرام میں ناقص کارکردگی پر ضلع کی 13 یونین کونسلوں کے ویکسینیٹر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے اور ای پی آئی پروگرام کیلئے مائیکروپلاننگ کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ خناق اور خسرہ جیسی مہلک بیماریوں کا تدارک ممکن ہو سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ای پی آئی ایکسلریشن کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ ‘ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ‘ سی ای او ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی ‘ ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی ‘ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز او رڈپٹی ڈسٹرکٹ افسران اور ڈبلیو ایچ او کے چیف مانیٹرنگ افسر ڈاکٹر طارق سلیم ونمائندے بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کی 37 یونین کونسلوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مستقل ای پی آئی سنٹر قائم کرنے او ر24یونین کونسلوں میں رائٹ سائزنگ کے ذریعہ ویکسینیٹر تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ غیر فعال مستقل ای پی آئی مراکز کو فعال بنایا جائے او رذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ قبل ازیں ڈبلیو ایچ او کے ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر طارق سلیم نے ای پی آئی پروگرام میں پائی جانے والی خامیوں ‘ افسران اور ماتحت عملہ کی غفلت وکوتاہیوں کی نشاندہی کی او ران پر ڈبلیو ایچ او کی تشویش سے آگاہ کیا ۔انہوں نے بتایاکہ ضلع کی چار یونین کونسلوں کلیان پور ‘ مڈھ رانجھا‘ خضر آباد او ر52 جنوبی کے ویکسینٹر زکی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے جسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے ناقص کارکردگی پر سی ای او ہیلتھ کو ڈی ایچ او کے خلاف بھی کارروائی کرنے کی ہدایت کی 

٭٭٭٭٭

 سرگودہا (22جولائی 2020) ۔ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ نے 17 اگست سے شروع ہونے والی پولیو مہم کی مائیکروپلاننگ اور محکمہ تعلیم کے 500اساتذہ او رافسران کواس مہم کیلئے خصوصی تربیت دینے کی ہدایت کی تاکہ کورونا او رڈینگی کے انسدادکے اقدامات کو متاثر ہونے سے بچایا جاسکے ۔پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ ا جلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ملک میں پولیو کے 60 نئے کیسز سامنے آنا ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے لہذا اگست کی مہم کو مفید او رموثر بنایا جائے ۔اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ ‘ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز ‘ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ‘ سی ای او ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی ‘ ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی ‘ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز او رڈپٹی ڈسٹرکٹ افسران اور ڈبلیو ایچ او کے چیف مانیٹرنگ افسر ڈاکٹر طارق سلیم ونمائندے اور ریاست علی فیروزی بھی موجود تھے۔پولیو مہم 17 سے 20اگست تک جاری رہے گی اس دوران ضلع بھر میں 6لاکھ 48ہزار 650 پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 1460 موبائل ‘198مستقل ‘81 ٹرانزٹ ٹیمیں شکیل دی گئی ہیں اس مہم کو موثر بنانے کیلئے محکمہ صحت اور لائزاں محکموں کے 3684 افسران او راہلکار فرائض انجام دیں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ تحصیل کی سطح پر پولیو کیلئے ایمر جنسی سنٹر فعال رکھیں اور ہفتہ وار اجلاس کریں عملہ کی تربیت کے معیار کو چیک کریں ۔انہوں نے ضلع میں پائے جانے والے 15879 رجسٹرڈ ہائی رسک بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے کی طرف خصوصی توجہ دینے‘ ان کاطبی معائنہ کروانے او ر انہیں علاج معالجے کی سہولت بہم پہنچانے کی ہدایت کی تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکے ۔ انہوں نے والدین پر زور دیاکہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرورپلائیں یہ ان کی صحت مند زندگی کے ضامن ہیں ۔انہوں نے علماءپر زور دیاکہ وہ منبر ومحراب کو استعمال کرتے ہوئے عوام میں پولیو کے بارے میں شعور بیدار کریں ۔انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ ڈور ٹو ڈور آگاہی مہم کیلئے ٹائیگرفور س کے رضا کاروں کی خدمات حاصل کریں ۔اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی نے پولیو مہم کے انتظامات اورعملہ کی تربیت کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow