کمشنر کا سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے طالب والا پتن کا دورہ

 

سرگودہا (22جولائی 2020) ۔کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے دریائے چناب سے طالب والا پل کے قریب کٹاو سے متاثرہ علاقوں کادورہ کیا۔ انہوں نے علاقے میں کٹاوکے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا او رمکینوں سے ملاقات کر کے مسائل دریافت کئے ۔ اس موقع پر ایکسین کڑانہ سب ڈویژن وقاص جاوید نے بریفنگ میں بتایا کہ طالب والا کے مقام پر قائم پل کے16میں سے3 سٹڈز(پلرز) بند ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے دریا کے رخ موڑنے سے طالب والا گاوں کی اب تک 2 مربع کے قریب زمین دریا برد ہو چکی ہے اورکٹاو کا مسلسل عمل جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ انہار کی ایکسپرٹ کمیٹی نے حال ہی میں علاقہ کادورہ کر کے رپورٹ تیار کی ہے کہ ابتدائی طور پر دریا کے بند تین سٹڈز یعنی پلرز کو فوری کھولا جائے تو کٹاو کاعمل ست روی کا شکار ہو سکتاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ انہار متاثرہ پل کی ماڈرن سٹڈیز کرنے بھی جارہا ہے ۔انہوں نے مزید بتایاکہ ڈپٹی کمشنر دفتر کی جانب سے این ایچ اے کو چھٹی تحریر کی گئی ہے کہ ایکسپرٹ ٹیم کی سفارشات کی روشنی میں پل کے تین بند سٹڈز فوری کھولے جائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پل کی کل لمبائی 33 سوفٹ ہے اور سٹڈز کو بحال کرنے کا ابتدائی تخمینہ پانچ کروڑ روپے لگایا گیا ۔ اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے علاقہ مکینوں کو یقین دہانی کروائی کہ ان کی قیمتی املاک کو دریا بردہونے سے بچانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں او روہ خود ذاتی دلچسپی لے کر متعلقہ اداروں کے سربراہان سے مل کر کٹاو کے عمل کو روکنے کی سفارش او رعملی اقدامات کو یقینی بنوائیں گی۔

٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow