بھابڑہ میں محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ اوقاف کی 60 کنال اراضی واگزار کرالی

 

سرگودہا (22جولائی 2020) ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا بابررحمان وڑائچ کوباوثوق ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ ضلع سرگودھا میںمحکمہ اوقاف کی سیکٹروں ایکٹر زمین پر محکمہ اوقاف کے افسران وا ہلکاران کی ملی بھگت سے بااثر افراد نے قبضہ کیا ہوا ہے جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انکوائری نثار احمد جوئیہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (مانیٹرنگ) اینٹی کرپشن سرگودھاکے سپرد کی۔ دوران انکوائری ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی گئی جس سے معلوم ہوا کہ گدی کوہ کڑانہ بھابڑہ تحصیل کوٹمومن کو 74کنال زرعی اراضی وقف کی گئی تھی جس پر بااثر افراد نے محکمہ اوقاف کی ملی بھگت سے ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے۔جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کے حکم پر نثار احمد جوئیہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر(مانیٹرنگ)نے محکمہ اوقاف کے افسران و اہلکاران کے ہمراہ موضع بھا بڑہ میں سرکاری رقبہ60کنال 8مرلے مالیتی1کرڑو20لاکھ واگزار کروا کرسرکار کی تحویل میں دلوا دیا۔باقی رقبہ کو جلد واگزار کروا کر سرکار کی تحویل میں دلوا دیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھابابررحمان وڑائچ کے ویژن کے مطابق ایسی کاروائیاں جاری رہیں گے تاکہ سرکاری املاک کو ناجائز قبضہ گروپوں سے واگزار کر وا کے واپس سرکار کو دلوائی جا سکیں۔

٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow