سٹیلائیٹ ٹاون کے باسی بارشی کے قیدی ہوگئے بارش ہونے کے بعد ہفتہ بھر گھر سے نکلنا مشکل محکمہ سوئی گیس کے دفتر جانے کیلئے راستہ بالکل نہیں رہا

شیخ نعیم طاہرسے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سرگودھاشہر میں قائم سوئی گیس کے ریجنل آفس تک ڈویژن بھر کے صارفین کی رسائی مشکل ہو گئی جہاں چوک نیو سٹیلائٹ ٹاون سے آفس تک سڑک نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی جس کے باعث علاقہ بھر کی رہائشی آبادیوں کے مکین عرصہ دراز سے مشکلات کا شکار ہیں۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کی اکثر بیشتر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جن میں سوئی نادران گیس آفس سرگودھا ریجن کا راستہ کھنڈرات کا منظر پیش کر تاہے۔جہاں سوئی گیس دفتر تک رسائی کے لئے چند منٹوں کا صفر گھنٹوں میں طے ہونے سے سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع سے آئے سائلین کے لئے مشکلات کا باعث ہے جبکہ اس سڑک پر آباد متعدد رہائشی آبادیوں کے سینکڑوں مکین عرصہ دراز سے پینے کے پانی اور نکاسی آب سمیت کئی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جہنیں نہ صرف آنے جانے میں دشواری ہے بلکے عبادت کے لئے مساجد تک رسائی ناممکن ہو رہی ہیں جگہ جگہ کھڑے پانی کے چھینٹے نمازیوں کے کپڑے خراب کر رہے ہیں۔شہریوں اور سوئی گیس سائلین کا کہنا ہے کہ حکمران ریاست مدینہ کی باتیں تو کر رہے ہیں لیکن سرگودھا کی عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں آرہی جو منتخب اراکین اسمبلی کے لئے بھی لمحہ فکریہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow