زہریلے پانی سے سبزیاں پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )زہریلی پانی سے سبزیاں کاشت کرنے والے سخت کاروائی کا فیصلہ ، نہری پانی والوں کو سبزیاں کاشت کرنی کی اجازات ہوگئی ،زرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زہریلی سبزیوں کی کاشت روکنے کیلئے بورڈ آف ریونیو کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے خط میں صرف زیر زمین یا نہری پانی استعمال کرنے والی اراضی کو ہی سبزیاں کاشت کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی جائے گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں سرکاری محکموں کی مشترکہ کوششوں سے ہی زہریلی سبزیوں کی کاشت روکی جاسکتی ہے، اس وقت سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں اکثر جگہوں پر سیوریج نالوں سے ملحقہ اراضیوں پر ہی زیادہ تر زہریلی سبزیوں کی موجودگی سامنے آ رہی ہے، جس کے باعث انسانی زندگیوں کو مختلف بیماریاں لگ رہی ہے ،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow