جو لوگ اپنی برادری کیلئے کام نہیں کرتے وہ اپنی زندگی ضائع کررہے ہیں مطیع الرحمان آرائیں

سرگودھا(شاہد نذیر آرائیں سے  ) آرائیں کمیونٹی پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے چیئر مین مطیع الرحمان آرائیں، ایڈمن ضلع سرگودھا میاں عابد نذیر آرائیں، چوہدری اکرم عامر،مہر شاھد اقبال۔ میاں محمد رفیق آرائیں، چوہدری طارق نیاز آرائیں، میاں مظہر آفریدی، میاں اشعر مظہر آرائیں، ضیاءاﷲ آرائیں، میاں وسیم جاوید آرائیں، محمد جبار، ، چوہدری اصغر سہیل آرائیں، محمد سلیم آرائیں اور دیگر رہنماﺅں نے کہا ہے کہ جو لوگ اپنی برادری کیلئے کام نہیں کرتے ان کا دنیا میں جینے کا کوئی مقصد نہیں ہے، پرندوں اور جانوروں کو بھی اپنی نسل عزیز ہوتی ہے، ہمیں بھی چاہئے کہ اپنی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کریں اور برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں، اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوں۔ یہی ہماری زندگی کا مقصد اور یہی نصب العین ہونا چاہئے۔ ملک بھر میں آرائیں کمیونٹی کو مضبوط و منظم کرنے کے ساتھ رفاعی کاموں کیلئے اقدامات کیے اٹھائے جا رہے ہیں، آرائیں ملک میں اکثریتی قوم ہے، جسے اس کا مقام دلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اسی نظریئے کے تحت آرائیں کمیونٹی کا وجود عمل میں لایا گیا ہے جو ملک بھر میں آرائیں برادری کو اکٹھا کرے گی۔اس موقع پر آرائیں کمیونٹی ضلع سرگودھا کی 11 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow