آخری شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے علامہ نصیر ملک

سرگودھا پریس کلب میں لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لیے پریس کانفرنس، آخری شیعہ لاپتہ فرد کے لیے بھی جدوجہدکریں گے۔ حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے توملک گیرتحریک شروع کردی جائے گی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا اعلان
سرگودھامیں جوائنٹ ایکشن کمیٹی فارشیعہ مسنگ پرسنزکے رہنماوں ڈویژنل صدر آئی ایس اوذوالقرنین شیرازی، علامہ ملک نصیر، علامہ ملازم نقوی اوردیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نامعلوم افرادکی جانب سے شہریوں کے لاپتہ ہونے کامعاملہ آئین وقانون کی کھلی خلاف ورزی ہے،آخری لاپتہ شیعہ فردکی بازیابی تک پرامن احتجاجی تحریک جاری رکھیں گےغیرقانونی اورغیرآئینی جبری گمشدگیوں کاسلسلہ بند کیاجائے۔لاپتہ افرادکے خلاف کوئی جرم ہے توعدالتوں میں پیش کیاجائے۔شیعہ تنظیمیں آج ملک بھرمیں علامتی احتجاج کررہی ہیں رہائی نہ ملی تو ملک گیر تحریک چلا کر لاپتہ افراد کی رہائی کیلئے جنگ لڑیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow