فیصل آباد کی 19 خبریں

فیصل آباد۔۔۔ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے چک 117 ج ب دھنولہ کا دورہ کرکے خود ساختہ مویشی منڈی ختم کراکر چک 195 رب مویشی منڈی میں منتقل کرادی جبکہ منڈی کی منتقلی کے بارے میں مساجد میں مسلسل اعلانات بھی کرائے جارہے ہیں تاکہ خریدار آگاہ رہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کو غیر قانونی مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور کورونا کی موجودہ صورتحال میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے بیوپاریوں سے کہا کہ وہ مقرر کردہ سیل پوائنٹس پر ہی جانور فروخت کریں اس ضمن میں غیر قانونی منڈیاں لگانے کی اجازت نہ ہے۔انہوں نے محکمہ مال کے عملہ کو تاکیدکہ وہ باقاعدگی سے وزٹس کریں اور خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔
۔

فیصل آباد ۔۔۔۔۔حکومتی ہدایت پر پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے کچہری روڑ پر پودے لگائے۔ڈائریکٹر ہارٹیکلچر عبداللہ نثار اور دیگر بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کہا کہ پودے ماحولیاتی تحفظ اور وطن عزیز کو سرسبز وشاداب بنانے کے لئے انتہائی ضروری ہیں اور وزیر اعظم کا ٹین بلین ٹری منصوبہ اہم انقلابی اقدام ہے جسے مربوط اندازمیں کامیاب بنائیں گے۔انہوں نے شجرکاری مہم کو قومی فریضہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کو اپنے حصے کا پودا لگا کر اسکی نگہداشت کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق شجرکاری مہم پر بھرپور انداز میں عملدرآمدجاری ہے اور موسم برسات کی مہم کو بھی کامیاب بنائیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کہا کہ اشجار قدرت کا خوبصورت شاہکار ہیں اور پلانٹ فار پاکستان مہم میں حکومت سمیت تمام طبقات کی بھرپور شرکت ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر شجرکاری مہم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری رہے گا۔
۔۔

فیصل آباد۔۔۔۔ایف ڈی اے کی زیر نگرانی این ایل سی کی طرف سے کینال روڈ پر کشمیر پل انڈر پاس کے تعمیراتی کام میں پیش رفت جاری ہے اس سلسلے میں مر حلہ وار پروگرام کے تحت مختلف حصوں کی تعمیر کو مکمل کیا جارہا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے بتایا کہ کشمیر پل انڈر پاس کے منصوبے کی تکمیل کے لئے اقدامات کو آگے بڑھا رہے ہیں تکہ عوامی بہبود کے اس میگا پراجیکٹ کو مزید تا خیر کے بغیر مکمل کیا جاسکے اس ضمن میں این ایل سی کا تعاون قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے بقایا فنڈز یکمشت ملنے کی صورت میں منصوبہ کی جلد تکمیل میں آسانی ہوگی جس سے نہ صرف این ایل سی کے بقایا جات ادا ہوسکیں گے بلکہ بقایا تعمیراتی کام کی تکمیل مین بھی تیزی آئیگی۔چیف انجینئر ایف ڈی اے شاہد محمود،این ایل سی کے میجر نذیر اور انجینئر قمر غوری نے کشمیر پل انڈر پاس کی تازہ ترین تعمیراتی صورت حال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مغربی حصے کی ریٹنگ وال مکمل ہو چکی ہے جبکہ مشرقی حصے میں سمپ ویل و جنریٹر کے لئے کمرہ تیار کرنے کے علاوہ یوٹرن تک پتھر ڈال کر سڑک کی ٹاپ مکمل کرلی گئی ہے۔اسی طرح مغربی حصے کی سڑک کے لئے پل چیمبر آف کامرس کے قریب پتھر جمع کر لیا گیا ہے جسے بچھانے کا کام شروع کیا جارہا ہے جبکہ ریٹنگ وال کے اندر کے حصے میں مٹی ڈال کر سڑک کو کشادہ کرنے کا کام بھی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ موسم میں بارشوں کے باعث تعمیراتی کام میں وقتی طور پر تعطل آجاتا ہے تاہم ممکنہ بارشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پتھر اور مٹی کی سپلائی کا کام پیشگی بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔انہوں نے سلپ روڈ کی تعمیر کی راہ میں حائل بجلی کے کھمبے اور عمارت کے ڈھانچے کو ہٹانے کے لئے اقدامات پر زور دیا۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے تاکید کی کہ بارشوں کے باعث زیر تعمیر انڈر پاس کے قریب سے ٹریفک کو گزرنے میں دقت نہیں آنی چاہیے اس سلسلے میں شہریوں کی سہولیات کا خیال رکھا جائے۔
۔

فیصل آباد۔۔۔۔مینجنگ ڈائریکٹرواساجبارانور چوہدری کی ہدایت پرفیلڈسٹاف شہر کے مختلف علاقوں میں ڈرینج لائنوں اور نالوں کی ڈی سلٹنگ میں مصروف عمل ہے اور واسا کے فیلڈ سٹاف کی جانب سے غلام محمد آباد،ریل بازار اوردیگر علاقوں میں چینلز اور ڈرینز کی ڈی سلٹنگ کی گئی۔واساکی طرف سے ڈی سلٹنگ کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔
۔

۔۔فیصل آباد۔۔۔۔۔ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے عاصمہ اعجاز چیمہ نے جناح باغ کا دورہ کیا اور عملہ کو ہدایت کی کہ پارک کی صفائی ستھرائی کے ساتھ تزئین وبحالی پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے مینٹیننس اور پودوں کی کانٹ چھانٹ کے بعد صفائی کو یقینی بنانے کی بھی تاکید کی۔ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ پی ایچ اے کی طرف سے پارکوں وگرین بیلٹس کو معیاری بنانے اور پارکوں کی تزئین وترقی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے اس سلسلے میں روزانہ اہداف مقرر کرکے اس پر عملدرآمد کرایا جارہا ہے تاکہ شہریوں کو شہر کا اصل روپ نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ شہر کو سرسبزوشاداب بنانا ترجیح ہے جس کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔
۔

۔۔فیصل آباد۔۔۔۔۔۔ضلعی انتظامیہ اور

محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام انسداد گداگری مہم پر عملدرآمد کے دوران سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں نے مختلف شاہرات وعلاقوں میں گداگروں کو بھیک مانگنے سے بازرہنے کی ترغیب دی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے بھکاریوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ان کی کونسلنگ کا عمل بھی جاری ہے تاکہ گداگر اس منفی فعل سے بازرہیں۔

فیصل آباد۔۔۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان نے مختلف بازاروں ومارکیٹوں میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کو چیک کرتے ہوئے خلاف ورزی پر 12دکانوں کو سیل کر دیا۔وہ مختلف مارکیٹوں و بازاروں اورعلاقوں میں گئے اور لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کو چیک کرتے ہوئے ایکشن لیا۔انہوں نے خبردار کیا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی لہذا ایس او پیز کی خلاف ورزی سے گریز کیا جائے۔

فیصل اباد۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ ڈاکٹر زنیرہ آفتاب نے میونسپل کمیٹی کے سٹاف کے ہمراہ کھرڑیانوالہ میں مویشی منڈی کا دورہ کرکے داخلی وخارجی راستوں پر انسداد کورونا ایس او پیز چیک اور فیس ماسک کے بغیر آنے والوں کو حوالہ پولیس کردیا۔انہوں نے مویشی منڈی میں دیگر انتظامات بھی چیک کئے۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ زین العابدین نے بھی مویشی منڈی کا دورہ کرکے ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 60 افراد کو حوالہ پولیس کردیا جنہوں نے فیس ماسک نہیں پہن رکھے تھے

 

فیصل اباد۔۔۔۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ امتیاز بیگ نے مویشی منڈی کا دورہ کرکے بیوپاریوں وخریداروں کے لئے ضروری انتظامات چیک کئے۔انہوں نے منڈی میں صفائی ستھرائی سمیت کاؤنٹرز کے قیام اور دیگر ضروری سہولیات کا جائزہ لیا اور کہا کہ منڈی میں انسداد کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد میں نرمی نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے مویشی منڈی میں فیس ماسک کے بغیر آنے والے افراد کو حوالہ پولیس کرادیا۔

فیصل آباد ۔۔۔۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی نے واضح کیا ہے کہ آئندہ دو ماہ ڈینگی کی افزائش کے لئے موافق ہیں لہذا اینٹی ڈینگی ٹیمیں دوران سرویلنس فیلڈ میں آنکھیں کھلی رکھیں تاکہ لاروا کا بروقت صفایا کرکے ڈینگی کی افزائش کو روکا جاسکے اس ضمن میں کسی قسم کی لاپروائی کی گنجائش نہیں۔انہوں نے یہ ہدایت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں ضلع بھر میں سرویلنس سرگرمیوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے محکموں کے انسدادی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے سخت تاکید کی کہ ڈینگی سکوارڈ فیلڈ میں کام کرتا نظر آنا چاہیے اور اگر کسی جگہ نااہلی نظر آئی تو محکمانہ کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو انسدادڈینگی مہم کی کڑی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بوگس رپورٹس بھجوانے والے محکموں کے سربراہ ذمہ دار ہونگے۔انہوں نے میونسپل کمیٹی سمندری کی ناقص کارکردگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اورکہا کہ ڈینگی لارواکے انسداد میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں۔ڈپٹی کمشنر نے موسم برسات میں قبرستانوں،ٹائر شاپس اور دیگر ہاٹ سپاٹس کو وقفے وقفے سے چیک کرکے کارروائی رپورٹ کو ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ اس سلسلے میں اینڈ رائڈ موبائل فونز کو مکمل فنکشنل رکھاجائے۔انہوں نے کہا کہ وہ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی چیک کرنے کے لئے فیلڈ وزٹس بھی کریں گے لہذا محکمے اور سٹاف اپنی ذمہ داریوں سے کنارہ کشی اختیار نہ کریں۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر برائے ڈینگی ڈاکٹر اورنگزیب اور پی آئی ٹی بی کے نمائندہ ڈاکٹر عدنان نے سرویلنس سرگرمیوں کی رپورٹس پیش کیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مدثر نذیر،اسسٹنٹ کمشنرز سید ایوب بخاری،عمر مقبول،ڈاکٹر زنیرہ آفتاب،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا اور ضلعی محکموں کے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

۔۔۔

فیصل آباد۔۔۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانولہ اسامہ شارون نیازی نے میونسپل کمیٹی،لائیو سٹاک،پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارکرخودساختہ مویشی منڈی سے 400 جانورضبط کرکے فنکشنل منڈی میں منتقل اور 20 بیوپاریوں جبکہ 30 افراد کو انسداد کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرگرفتار کرادیا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو غیر قانونی مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
۔۔۔///۔۔۔

فیصل آباد۔۔۔۔۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے عید الاضحی کے حوالے سے محکمہ لائیوسٹاک کے اقدامات کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈویژن بھر کی مویشی منڈیوں میں 32 ویٹرنری کیمپس قائم ہیں جہاں ویٹرنری ڈاکٹرز اور عملہ دو شفٹ میں تندہی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔انہوں نے بتایاکہ ضلع فیصل آباد میں 13،جھنگ میں 10، چنیوٹ میں 5 اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنکھ میں 4سیل پوائنٹس میں ویٹرنری کیمپس پر 177 ویٹرنری ڈاکٹرز اور عملہ تعینات ہے۔انہوں نے کہاکہ ویٹرنری عملہ جانوروں کو سپرے اور علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کر رہا ہے اور ضلع فیصل آباد میں 5 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز، ضلع جھنگ میں 7،چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 4,4 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز علاج معالجہ کی سہولیات عید سے قبل رات تک سروسز مہیا کریں گی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خاں نے ڈپٹی ڈائریکٹر آفس تحصیل فیصل آباد میں عید الاضحی کے دنوں میں کام کرنے والی ایمبو لیٹری سروس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر رائے شفقت اور دیگر عملہ بھی موجودتھا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر نے بتایاکہ یہ 5 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز شہرکے 5 علاقوں اقبال ٹاؤن، جناح ٹاؤن، فیصل آباد سٹی، لائلپور ٹاؤن اور مدینہ ٹاؤن میں صبح 8 سے رات 7 بجے تک دو شفٹوں میں عوام کو جانوروں میں مسائل کے حل کے لئے سہولتیں فراہم کریں گی۔ان موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز پر ماہر ویٹرنری ڈاکٹر اور عملہ شہر میں جانوروں میں کسی بھی بیماری کی صورت میں علاج کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔انہوں نیکہا کہ عوام سیل پوائنٹس میں ویٹرنری کیمپس پر موجود اور شہر میں موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز پر موجود عملہ سے جانوروں کے علاج معالجہ کی سہولتیں حاصل کر سکتے ہیں۔
۔۔۔///۔

فیصل آباد۔۔۔۔۔ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے اپنے آفس میں محکمہ صحت اور پاک آرمی کے اعلی افسران سے انسداد کورونا اقدامات اور زیر علاج مریضوں کے علاج معالجہ کے حوالے سے میٹنگ کی۔آر پی او راجہ رفعت مختار،ڈپٹی کمشنر محمد علی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا،ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال احمد اور دیگرپاک آرمی کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ ضلع میں اس وقت کورونا کے172 کنفرم مریض زیر علاج وکورنٹائن ہیں جبکہ 5053 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور 187 افراد کا انتقال ہوا۔انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن پر موثر عملدرآمد کی بدولت کورونا کے مریضوں میں کمی آرہی ہے تاہم عیدالاضحی پر ایس او پیز پر عملدرآمد کی اشد ضرورت ہے تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے اس ضمن میں شہریوں کی آگاہی کے لئے تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ڈویژنل کمشنر نے انسداد کورونا اقدامات پر تسلسل سے عملدرآمد کی تاکید کی اور کہا کہ مویشی منڈیوں میں ایس اوپیز کو ہرصورت یقینی بنایا جائے تاکہ کورونا کے خدشات کو ختم کیا جاسکے۔
۔۔۔///۔۔۔

فیصل آباد۔۔۔۔۔ٹائیگر فورس کے رضاکاروں نے شہریوں کو کورونا وائرس کے نقصانات سے بچاؤ کے حوالہ سے آگاہی دی وہی ذخیرہ اندوزوں، کرپٹ مافیا کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ معاشرے میں بہت سی خرابیوں کو درست کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔تحریک انصاف کے رہنماچوہدری تیمور علی خاں، تحصیل صدر ثنا اللہ گورسی اورچوہدری عمران یوسف نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے جوان اب شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے شہر کو سرسبز و شاداب اور کلین بنانے کے لیے انتظامیہ کیشانہ بشانہ ہیں۔اس موقع پر ٹائیگر فورس کے جوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خالصتا ً اللہ کی رضا کے لیے بغیر کسی معاوضے اور سیاسی وابستگی سے بالا ترہوکر کام کررہے ہیں آئندہ بھی جب ملک وقوم کو انکی ضرورت پڑی تو وہ اپنے اداروں کے شانہ بشانہ ہونگے تقریب میں جڑانوالہ سے تعلق رکھنے والے ٹائیگر فورس کے ممبران کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ اس موقع پر انہیں کیپس ماسک اور شرٹس بھی تقسیم کی گئیں۔ٹایئگر فورس کے رضاکاروں نے چوہدری تمیور علی خاں، ثنا اللہ گورسی، چوھدری عمران یوسف، رانا بلال مصطفے کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں جاکر کورونا سے بچاؤ کے لیے آگاہی فراہم کی،شہریوں کو ماسک تقسیم کیے ٹایئگر فورس کے نوجوان رضاکاروں نے مویشی منڈیوں میں بھی ماسک تقسیم کیے اور لوگوں کو آگاہی دی۔

۔۔فیصل آباد۔۔۔۔۔۔سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجن

ٹرانسپورٹ اتھارٹی ضمیر حسین نے پلانٹ فار پاکستان پروگرام کے تحت جنرل بس سٹینڈ میں پودے لگایا۔اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر رانا حبیب اللہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے شجرکاری ناگزیر ہے لہذا زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ان کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ وہ نشونما پائیں۔انہوں نے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر سے کہا کہ وہ مسافروں کو شجرکاری مہم میں شریک رکھیں اور دستیاب جگہوں پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے کلین اینڈ گرین کے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اس سلسلے میں سماجی تعاون بھی ضروری ہے۔رانا حبیب اللہ نے کہا کہ درخت دھرتی کا حسن اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا اہم ذریعہ ہیں جو ماحول کو تروتازہ اور خوشگوار بھی رکھتے ہیں لہذا شجرکاری کو فروغ دیاجائے۔انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام پر حکومتی ہدایات کے مطابق عملدرآمد کیا جارہا ہے اس سلسلے میں ٹرانسپورٹرز کو متحرک کیا گیا ہے۔

۔۔

فیصل آباد۔۔۔۔۔ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام گھنٹہ گھر سے ملحقہ بازاروں کو مرحلہ وار گیٹ وے کیا جارہا ہے اس ضمن میں کچہری بازار کو گیٹ وے کردیا گیا ہے جس کا مقصد بازار کووہیکل فری بنانا ہے۔کچہری بازار کو گیٹ وے کرنے کا افتتاح ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ایم پی اے شکیل شاہد،اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری اور تاجر حضرات کے ہمراہ کیا۔چوہدری تنویر ریاض،حاجی شکیل،خالد جٹ،کاشف خاں،اسلم بھلی،شہباز گل،اعجاز حسن،حاجی یونس ودیگر تاجر اور عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنانے کے تحت گھنٹہ گھر کے آٹھوں بازاروں کو گیٹ وے کیا جارہا ہے جس کا مقصد ٹریفک کو ریگولیٹ اوربازاروں کے حسن کو بھی اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے تاجروں کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایاکہ بازاروں کے ادرگرد پانچ مقامات پر پارکنگ قائم کی گئی ہے اور بازاروں کے گیٹ وے ہونے سے خریدار پیدل بازار کے اندر داخل ہونگے جس سے بازاروں کے اندر ٹریفک کے مسائل بھی حل ہونگے۔ایم پی اے شکیل شاہد نے ضلعی انتظامیہ کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ تاجر ہمیشہ حکومتی کوششوں میں شریک ہوکر معاونت کرتے ہیں جو ان کا طرہ امتیاز ہے۔تاجر حضرات نے کچہری بازار کو گیٹ وے کرنے پر ڈپٹی کمشنر محمد علی،اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ وہ ذیل گھر پارکنگ کو کچہری بازار کے لئے مختص کرنے پر انتظامیہ کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی انتظامیہ کے اقدامات میں شانہ بشانہ شریک رہیں گے۔
۔۔۔///۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow