عیدالاضحی پر سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکومتی پالیسی سمجھ سے بالاتر شیخ ندیم خاور

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )حکومت پنجاب کی جانب سے عیدالاضحی سے قبل سمارٹ لاک ڈاؤن پر مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع کے صدر شیخ ندیم خاور اور دیگر عہدیدارن کا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی لاک ڈاؤن کی پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے ، عید کے ایام پر سختی کی جارہی جبکہ سرگودھا سمیت ضلع بھر جلسے، جلوس ، ریلیاں منعقد ہورہی ہے جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی عام مگر وہاں کوئی مقدمہ یا جرمانہ نہیں ہوتا،ضلعی انتظامیہ اور پولیس صرف اور صرف تاجروں پر ہی مقدمات اور جرمانے کرنے پر لگی ہوئی ہے ،عیدالاضحی پر بدھ 29 جولائی سے سمارٹ لاک ڈاون کرنے تاجروں کے ساتھ زیادتی ہے ،پہلے ہی تاجر ہفتہ کے چار روز کام کررہے ہیں ،تاجروں کا معاشی قتل کیا جائے رہا ہیں ، حکومت فوری طور عید الاضحی سے قبل سمارٹ لاک ڈاؤن کی کرنے کی پالیسی ترک کریں ، مرزا محمد سیلمان مغل جنرل سیکرٹری نے کہا کہ تاجر اس وقت معاشی پریشانی کا شکار ہے ،چیرمین مرکزی انجمن تاجران خواجہ احمد حینف نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں پر تاجروں سے مشاورت کریں ،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow