ماحولیاتی آلودگی درخت لگانے سے ہی ختم ہوسکتی ہے کمشنر سرگودہا

ماحولیاتی آلودگی درخت لگانے سے ہی ختم ہوسکتی ہے ۔کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود

پرانے ونئے تمام درختوںپر ان کے نام ‘ عمر یں تحریر کی جائیں ۔ کمشنر کی ڈی ایف او کو ہدایت

مون سون کی شجرکاری مہم کے دوران ڈویژن بھر میں سات لاکھ جن میں تین لاکھ صرف ضلع سرگودہامیں پودے لگائے جارہے ہیں

ضلع بھر میں محکمہ جنگلات کی بارہ نرسریاں‘سیل پوائنٹ پر امسال 36لاکھ 57ہزار پودے پیدا کرنے کا ٹارگٹ مقرر کیاگیا ہے۔کمشنر کو ڈی ایف او کی بریفنگ

 

سرگودہا (27 جولائی 2020)۔کمشنر ڈاکٹر فرح مسعودنے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی او را س سے پیدا ہونے والی بیماریاں انسانی صحت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے جن سے بچا¶ صفائی کو یقینی بنا کر او ردرخت لگا کر ہی ممکن ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کا بلین ٹری منصوبہ نہ صرف ماحولیاتی آلودگی پر قابوپانے کا ایک اہم منصوبہ ہے بلکہ اس سے درختوں کی کمی دور ہونے کے ساتھ ساتھ سرسبز پاکستان کاخواب بھی پورا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ جنگلات کی جھال چکیاں پاٹڈ(Poted) نرسری کے معائنہ ‘ عوام الناس میں مفت پودوںکی تقسیم او رمون سون کے حوالے سے پودا لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی ‘ ڈویژنل آفیسر جنگلات نثار الحق ‘ ڈی ایف او ‘ایکٹنشن مہر محمد آصف اور ایس ڈی ایف او اسد علی بھی موجود تھے ۔ کمشنر نے کہاکہ ڈویژن بھر میں مون سون شجرکاری مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے ۔ شہریوں کو پارکوں ‘ گرین بیلٹس او رشاہرات کے اطراف خوشگوار سرسبز تبدیلی نظر آئے گی ۔ اس موقع پر ڈی ایف او نثار الحق نے بریفنگ میںبتایاکہ وزیر اعظم کے بلین ٹری پروگرام کے تحت ڈویژن بھر میں ایک کروڑ 42لاکھ پودے لگائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ مون سون کی شجرکاری مہم کے دوران ڈویژن بھر میں سات لاکھ جن میں تین لاکھ صرف ضلع سرگودہامیں پودے لگائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں محکمہ جنگلات کی بارہ نرسریاں او رسیل پوائنٹ پر امسال 36لاکھ 57ہزار پودے پیدا کرنے کا ٹارگٹ مقرر کیاگیا ہے ۔عوام الناس کو دوروپے میں ایک پودا فراہم کیا جارہاہے جبکہ محکمہ صحت او رتعلیم کو مفت پودے فراہم کئے جارہے ہیں ۔ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے ساڑھے تین ایکڑ رقبہ پر محیط پاٹڈ نرسری کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ انہوں نے نرسری میں پھول ‘ پھل اور سایہ دار پودوں کا بغور جائزہ لیا ۔انہوں نے ڈی ایف ا وکو پرانے ونئے تمام درختوںپر ان کے نام اور عمر یں تحریرکرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران پر بھی زور دیا کہ وہ کاشتکاروں میں محکمہ جنگلات سے پودے خریدنے کے حوالے سے آگاہی پیدا کریں ۔ انہوں نے سرکاری اداروں کو شجرکاری مہم میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ بعدازاںکمشنر او رایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی نے نرسری میں مون سون کی شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا اور شہریوں میں پھل او رسایہ دارپودے مفت تقسیم کئے ۔

٭٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow