تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اشیاء خوردونوش کی طلب اور رسد پر نظر رکھیں فرح مسعود

 

سرگودہا (27 جولائی 2020)۔کمشنر ڈاکٹر فرح مسعودنے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عام مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش بالخصوص مصالحہ جات ‘ ٹماٹر ‘ پیاز ‘ لسن ‘ ادرک ‘ گھی ‘آئل ‘ آٹا او رچینی کی طلب ورسد اور قیمتوں کو متوازن رکھنے کیلئے پرائس مجسٹریٹوں اور اسسٹنٹ کمشنروں کی کارکردگی کو مانیٹر کریں انہیں متحرک وفعال رکھیں ۔کنٹرول روم کئے جائیں او رشکایات کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے جس کا باقاعدہ آڈٹ کرایا جائیگا تاکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنروں کی ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سید شہباز حسین نقوی ‘ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبین ‘ میانوالی عمر شیر چٹھہ ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرگودہا بلال فیروز جوئیہ او رایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بھکر شریک تھے۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں آٹے او رچینی کے کوٹہ کی عام مارکیٹ میں سپلائی کو یقینی بنایا جائے ۔ بلاجواز قیمتوں میں اضافہ کو روکا جائے ۔اشیائے خوردونوش کے نرخ نامے نمایاں آویزاں کروائے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ عید او رایسے تہواروں پر منافع خور لوٹ مار کیلئے سرگرم ہوتے ہیں ان کے خلاف گھیرا تنگ رکھا جائے تاکہ یہ عوام کے جذبات سے نہ کھیل سکیں ۔ انہوں نے عام مارکیٹ او رمویشی منڈیوں میں انسداد کورونا ایس او پیز کو یقینی بنانے کی ہدایت کی او ر انہوں نے کہاکہ مویشی منڈیوں میں واش رومز ‘ پینے کے صاف پانی او ردیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ تمام منڈیوں میں شکایات سیل قائم کئے جائےں۔ ماسک اور سینی ٹائزنگ آئیٹم کے سٹالز لگائے جائیں ۔ مویشی منڈیوں میں آنے والوں کو انسداد کورونا اقدامات بارے آگاہی دی جائے ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ٹائیگرفورس کی خدمات کو استعمال کیا جائے ۔انہوں نے کنٹرول روم پر ذمہ داران افسران متعین کرنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنروں نے اشیائے خوردونوش کی دستیابی او رچینی وآٹا کی عام مارکیٹ میں فراوانی برقرار رکھنے کیلئے تجاویز پیش کیں۔

٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow