عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیابی سے ھمکنار ہوئی دنیا اس کو سراہا رہی ہے عثمان بزدار

 

کورونا کا پھیلاﺅ روکنے کےلئے وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاﺅن کی پالیسی کامیاب رہی ہے:عثمان بزدار

دنیا بھی وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو سراہا رہی ہے،سمارٹ لاک ڈاﺅن کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں

بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتوں نے کورونا جیسے قومی چیلنج پر بھی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے کی ناکام کوشش کی

عیدالاضحی پر بھی ایس او پیز پر عملدآمد یقینی بنانا ہوگا،عوام سے اپیل ہے کہ وہ عید سادگی سے منائیں

لاہور27جولائی :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ کورونا کا پھیلاﺅ روکنے کےلئے وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاﺅن کی پالیسی کامیاب رہی ہے اورآج دنیا بھی وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو سراہا رہی ہے-سمارٹ لاک ڈاﺅن کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں اورہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔سمارٹ لاک ڈاﺅن کی مخالفت کرنے والوں کو اب اپنے گریبان میں جھانکنا چاہےے-بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتوں نے کورونا جیسے قومی چیلنج پر بھی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے کی ناکام کوشش کی-انہوںنے کہاکہ حکومت کے دور اندیش اقدامات کے باعث کورونا وباءکا پھیلاﺅ کم ہوا ہے- عیدالاضحی پر بھی ایس او پیز پر عملدآمد یقینی بنانا ہوگا۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ عید سادگی سے منائیں اور عیدپر قربانی کرتے وقت حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔کورونا وباءکے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے عوام کا تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے۔عوام کورونا وباءکے تناظر میں ایس او پیز کی مسلسل پابندی کریں۔سماجی فاصلے برقرار رکھنے میں ہی عافیت ہے۔ سرکاری ہدایت نامے پر عملدرآمد سے کورونا سے بچاﺅ ممکن ہے۔ جتنی احتیاط کریں گے اتنا ہی شہری محفوظ رہیں گے-

٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow