تکبیر چوک اور میلاد چوک وادی نوشہرہ میں تجاوزات کی بھرمار گزرنا مشکل ہوگیا

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال) بلدیہ ،میلاد،تکبیر چوک میں تجاوزات کی بھرمارسے راہگیروں کا چلنا محال ہوگیابلدیہ کی غفلت اور چشم پوشی سے شہری عذاب میں مبتلا ہوگئے مقامی انتظامیہ کاغذی کارروائی اور میٹنگ تک محدود ی ہیں ریڑہی بانوں اور چھابڑی فروشوں نے دوکانوں کے آگے دکانیں قائم کرلیں ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے میلاد،بلدیہ ،تکبیر چوک کے قریب گرلز ہائی سکول سمیت دیگر دس کے قریب پرائیویٹ سکول وکالج اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھی ہے میڈیانے اپنے ایک سروے میں سبزی فروشوں،ریڑی بانوں اور دیگر دوکانداروں سے تجاوزات کے بارے دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے بوجہ بھتہ خوری ہفتہ وار جرمانوں کی صورت میں ادا کرتے ہیں ہمیں کھلی چھٹی ہے اور دوکاندار بھی ماہانہ کرایہ وصول کرتے ہیں اس لئے ہم یہاں سے اپنی ریڑیاں نہیں ہٹا سکتے ادھر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور شہریوں کی طرف سے متعدد بار متعلقہ انتظامیی کے نوٹس میں دینے کے باوجود وہ ٹس سے مس نہیں ہوتے عوامی وسماجی حلقوں ندیم شیخ ملک صاحب خان شکیل احمدنے کمشنر سرگودھا ڈویژن اور ڈی سی خوشاب سے مطالبہ کیا ہے کہ نوشہرہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا مقامی انتظامیہ کو احکامات جاری کیے جائیں ۔ نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل اور اضافے کے بعد ٹرانسپورٹروں نے مختلف روٹ پر چلنے والی کوچوں کے کرایوں میں ازخود من اضافہ کردیا ہے جس سے مسافروں اور کنڈیکٹروں کے درمیان تکرار اور جھگڑے معمول بن چکے ہیں عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow