کورونا ایس او پیز پر سرگودہا کے تاجر اور انتظامیہ آمنے سامنے

 

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن کے اعلان پر تاجروں اور انتظامیہ کے درمیان کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی ۔ تاجروں نے لاہور روڈ پر بھاگٹانولہ کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے ٹریفک معطل کردی جس کے باعث سرگودھا لاہور کے درمیان ہر قسم کی ٹریفک معطل پو گئی ۔ شہر کے وسط بلاک 3 اور شاہین چوک میں بھی احتجاجی دھرنے دیئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر اور تاجروں کے درمیان سخت جملوں کو تبادلہ بھی ہوا ۔

عید الضحی سے قبل حکومت لاک ڈاؤن کے اعلان کو سرگودھا کی تمام تاجر تنظیموں نے مستردکردیا۔ زبردستی دوکانیں کھولنے پر 4 دوکانیں سیل 3 کو جرمانے کئے گئے تو تاجر مشتعل ہوگئے ۔ لاہور سرگودھا روڈ پر تاجروں نے دھرنا دیتے ہوئے ہر قسم کی ٹریفک معطل کردی جبکہ شہر کے وسط بلاک 3 اور شاہین چوک میں بھی احتجاج دھرنا دیا ۔شہر کے اہم بازارو ں میں خار دار تاریں لگا کر بازار سیل کردیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی بازاروں کے علاوہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کردی گئی۔ زبردستی دوکانیں کھولنے پر اسسٹنٹ کمشنر اور تاجروں کے درمیان بلاک 3 میں سخت جملوں کو تبادلہ بھی ہوا ۔ شاہین چوک میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے تاجر رہنماؤں نے کہا کہ ایک طرف حکومت کورونا کے خاتمے کی خوشخبریاں دیں رہی ہیں جبکہ سرگودھا کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہاں کورونا کا ایک مریض ہے ۔ اس ساری صورتحال کے بعد عیدالضحی سے قبل لاک ڈاؤن کرنا تاجروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے ۔ تاجروں نے موجودہ حکومت کیخلاف نعرے بازی کی ۔ شہر میں کشیدہ صورتحال موجود ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے ۔https://youtu.be/ECfrzr3VEVw

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow