ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے ٹریفک پولیس موثر حکمت عملی بنائے افضال احمد کوثر

ٹریفک اور پٹرولنگ پولیس روڈ حادثات کو کنٹرول کرنے اور ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل میں مزید بہتری لائیں۔آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر

آج ویڈیو  لنک کے ذریعے ریجنل پولیس آفیسر دفتر سرگودہا میں  میٹنگ ہوئی  جس میں ایس ایس پی آر آئی بی نجیب الرحمن بگوی، ایس پی پٹرولنگ سرگودھا تنویر احمد ملک،چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرز اور پنجاب ہائی وے پٹرول کے افسران شریک ہوئے۔چاروں اضلاع کے ٹریفک اور پٹرولنگ پولیس کے ڈی ایس پیز نے آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک اور پٹرولنگ پولیس کی مشترکہ کوششوں کی وجہ سے سرگودھا ریجن کے اس پائلٹ پروجیکٹ میں جو روڈز ہمیں مشترکہ طور پر بطور ٹارگٹ ملے تھے ان پر اس ماہ کے دوران مہلک و غیر مہلک حادثات کی شرح میں کافی کمی آئی ہے۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ڈرائیورز کے لائسنس معطل/کینسل کیے گے اور گاڑیوں کو بند کیا گیا۔

آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثرنے میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روڈ حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے پٹرولنگ پولیس اور ٹریفک پولیس مشترکہ لائحہ عمل میں مزید بہتری لائیں۔ ٹریفک پولیس اور پی ایچ پی مل کر روڈ ایکسڈنٹ کا ڈیٹا مرتب کریں تاکہ بہتر طور پر پتہ چل سکے کہ کون کون سی جگہوں پر مہلک اور غیر مہلک ایکسڈنٹ زیادہ وقوع پذیر ہو رہے ہیں۔بلیک سپاٹ کا انتخاب کریں۔ان پر خصوصی توجہ دیں اور روزانہ کی بنیاد پر ناکہ بندی کریں۔مہلک حادثات میں ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنائیں۔ڈرائیورز کو گرفتار کر کے ان کے لائسنس کینسل کروائیں اور ان مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں بھجوائیں۔ عید الاضحی پر عام دنوں کی نسبت سڑکوں پر رش زیادہ ہوتا ہے۔ تیز رفتاری،ون ویلنگ اور بلا نمبر گاڑیوں کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائی کریں تاکہ روڈ ایکسیڈنٹ کی وجہ سے ہونے والی اموات کو کنٹرول کیا جاسکے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow