سرگودہا میں عیدالاضحیٰ سکیورٹی پلان آر پی او کو پیش ،پولیس ویلفئیر تمام اضلاع میں ڈی پی او اقدامات اٹھائیں افضال احمد کوثر

سرگودھا ریجن میں نماز عید الا ضحی کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ضلعی پولیس افسران تمام تر انتظامات کی خودنگرانی کریں۔ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر

ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثرنے نماز عید الاضحی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات سے متعلق چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو ہدایات جاری کر دیں۔ ریجن ہذا میں 1300مساجد،امام بارگاہوں و 49 کھلی جگہوں پر نماز عید الا ضحی ادا کی جائے گئی ان میں سے 194اے کیٹگری کے مقامات شامل ہیں۔جہاں عید کھلے مقامات پر ادا کی جائے گی وہاں پر پولیس مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر لوگوں کے داخلے کے لیے سنگل انٹری کو یقینی بنائے۔ریجن ہذا میں بہتر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرہ جات،واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ نماز عید الاضحی کے اجتماعات کی سیکیورٹی کے لیے ریجن ہذا میں 3889پولیس افسرا ن و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ نماز عید الا ضحی پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ اس کے لیے باقاعدہ ٹریفک پلان جاری کیا جائے۔ ون ویلنگ،ساونڈ سسٹم،ہوائی فائرنگ،نمائش اسلحہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیاجائے۔شہروں کے انٹری اور ایگزٹ پوائنٹ پر ناکہ بندی کر کے چیکنگ کی جائے۔مساجد اور امام بارگاہوں کی چھتوں پر ڈیوٹی لگائی جائے۔بغیر اجازت قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے والوں اور کا لعدم تنظیموں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔تمام ایمر جنسی سروسز الرٹ رکھی جائیں۔ہائی ویز پر پٹرولنگ ڈیوٹی میں اضافہ کیا جائے۔سرچ آپریشن اور سنیپ چیکنگ بڑھائی جائے۔

آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثرنے کہا کہ تمام مسالک کے علماء کرام کے ساتھ ہر ضلع میں امن عامہ کے قیام کے لیے میٹنگ کی جاچکی ہیں۔ان تمام علماء کرام نے اس موقع پر امن و امان کے قیام کے لیے اپناا پنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز تمام تر انتظامات کی خود نگرانی کریں گے اور متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکن اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ ریجنل پو لیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر کا ریجنل ویلفیئر کمیٹی کے شرکاء سے خطاب۔

اس میٹنگ میں ضلع سرگودھا اور ریجنل پولیس آفس سرگودھا میں تعینات پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کی درخواستیں زیر غور آئیں۔ ویلفیئر فنڈ میں سے پولیس اہلکاروں اور انکی فیملی کے علاج معالجہ کے لیے رقم ادا کرنے کی منظوری دی گئی۔ان پولیس اہلکاروں میں کنسٹیبل فرخ ممتاز، بیوہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر سکندر حیات،سنیٹری ورکر جمشید علی،نائب قاصد خرم شہزاد،لانگری محمد امیر اوراردلی غلام شبیر شامل ہیں۔

آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے ریجنل ویلفیئر کمیٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا ریجن میں پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود کا خاص خیال رکھا جا رہاہے۔جرائم کو کنٹرول کرنے اورعوام کی جان و مال کے تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی فورس کے مسائل حل کرنا اور ان کو ریلیف فراہم کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے۔پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ آر پی او سرگودھا نے چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو پولیس افسران و اہلکار فلاح و بہبود کے حقدار ہیں ان کو سنیں او ر قواعد و ضوابط کے مطابق ان کی ویلفیئر فنڈ میں سے مالی امداد یقینی بنائی جائے۔اس اجلاس میں ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ سرگودھا نجیب الرحمن بگوی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار، اکاونٹنٹ سرگودھا ریجن ظفر اقبال و دیگر نے شر کت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow