جنگی جہازوں کو محفوظ بنانے کیلئے شہری قربانی کی آلائشیں فوری طور پر زمین میں دبا دیں سیفٹی ونگ ائیر بیس مصحف سرگودہا کا پیغام

سرگودہا(رپورٹ:شیخ نعیم طاہر)پاکستان ایئر فورس مصحف بیس سرگودہا کے شعبہ فلائٹ سیفٹی ونگ نے عید الاضحی پر اہلیان سرگودہا کیلئے پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ عید الاضحی کے موقع پر غیر متعین شدہ جگہوں پر پھینکے جانے والے قربانی کے جانوروں کی انتڑیاں ‘ اوجھڑیاں او ردیگر باقیات چیلوں اور گدھوں سمیت دیگر بڑے پرندوں کو اپنی جا نب راغب کرتی ہیں ۔ یہ پرندے تیز رفتار جہاز سے ٹکرا کر گولی یا میزائل جیسی تباہی پھیلاتے ہوئے جہازوں ‘ ہوابازوں او رعوام الناس کی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتے ہیں ۔ شعبہ فلائٹ سیفٹی نے اہلیان سرگودہاسے اپیل کی ہے کہ وہ قربانی شدہ جانوروں کی باقیات کو مخصوص کردہ جگہوں پر پھینکیں یاانہیں زمین میں دبا دیں ۔ اس کے علاوہ اپنے اردگرد کے ماحول کی صفائی کو یقینی بنائیں ۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ آپ کی احتیاطی تدابیر واقدامات آپ کے او رپاکستان ایئر فورس کے جہازوں او رہوابازوں کے تحفظ کے ضامن ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow