کوٹ حاکم خان میں خون کی ہولی ایک شخص قتل ایک شدید زخمی

سرگودھا(رپورٹ:شیخ نعیم طاہر)سرگودھا کے قصبہ بھیرہ کے علاقہ کوٹ حاکم خان چوک میں گھات لگائے آتشیں اسلحہ سے مسلح چار افراد نے اپنے مخالفین پر اندھا دندھ فائرنگ کر دی جسکے نتیجہ میں گولی لگنے سے ایک شخص موقع پر جانبحق اور اسکا ساتھی شدید زخمی ھو گیا جسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ھسپتال بھیرہ پہنچایا گیا اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد نازک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ھسپتال سرگودھا ریفر کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق راسب بھلوانہ ساکن کوٹ میانہ اور الفت مسلم شیخ ساکن علی پور نون دو گروپوں کے تنازعہ میں صلح کروانے کے بعد واپس گھر آرہے تھے۔ جنہیں چوک کوٹ حاکم خان کے قریب مخالف فریق کے مبینہ چار مسلح افراد قمر،عامر،محمد اسلم اور فخر اقوام لوہار ساکنان کوٹ میانہ اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایاجس کے نتیجہ میں راسب بھلوانہ موقع پر ہی دم توڑ گے اور اسکا ساتھی الفت مسلم شیخ شدید زخمی ھو گیا جسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ھسپتال بھیرہ پہنچایا گیا جہاں اسکی نازک حالت کے پیش نظر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ھسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا مبینہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ڈی پی او فیصل گلزار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے اے ایس پی بھلوال ماہم خان سے وقوعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow