نائب قاصد محکمہ ریونیو سرگودہا رشوت لیتے ہوئے گرفتار

سر گودھا(رپورٹ:شیخ نعیم طاہر)محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے ریونیو ڈپارٹمنٹ کے نائب قاصد کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔زرائع کے مطابق محکمہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کا نائب قاصد محمد افتخار اپنی برانچ اے ڈی سے جی آر میں ڈیوٹی دینے کی بجائے رجسٹری برانچ میں سب رجسٹرار کے کارندے کے طور پر کام کے عوض سائیلین سے مال بٹورتا جس نے شہری سے کام کے عوض رقم وصول کی تو اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کر رشوت لینے والے نائب قاصد محمد افتخار کو گرفتار کر کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لئے اور تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ریمانڈ کے لئے عدالت پیش کر کے مصروف تفتیش ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow