انسداد رشوت ستانی کیلئے کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیز قائم نہ ہوسکی

سرگودھا(آن لائن)انسداد رشوت ستانی کے تحت یونین کونسل سطح پر کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیز فعال نہ ہو سکیں،ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں نیشنل اکاﺅنٹی بلٹی (نیب) کی طرف سے ارسال کر دہ گائیڈ لائن اور احکامات دوسال سے افسران کی الماریوں کی زینت بنے ہوئے ہیں، مختلف تعلیمی اداروں میں تو یہ سوسائٹیز بنائی گئی ہیں مگر ان کی حیثیت بھی کاغذی ہے اسی طرح یونین کونسل سطح پر ان سوسائٹیز کے قیام کےلئے کاغذی کاروائی تک عمل میں نہیں لائی جا سکی جس پر صوبائی حکومت کی جانب سے اس امر پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا گیا کہ یہ ذمہ دارافسران کے غیر سنجیدہ رویے کی واضح نشانی ہے ، جو دیئے گئے ٹائم پیریڈ میں چار مرتبہ توسیع کے باوجود عملدرآمد نہیں کروا سکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow