ہیوی ٹریفک کا شہر میں داخلہ روکنے کیلئے سڑکوں پر پلر لگانے کا فیصلہ

سرگودھا(آن لائن)شہر میں ہیوی ٹریفک کی روک تھام کےلئے مختلف مین پوائنٹس پر لوہے کے پلر نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلہ میں ضلعی ٹریفک پولیس کی جانب سے تجاویز سول ایڈمنسٹریشن کو ارسال کر دی گئی ہیں جس کے مطابق 47پل اور 9نمبر چونگی ،اوور ہیڈ برج فاطمہ جناح روڈ کے مقامات پر لوہے کے پلر نصب کر کے ہیوی ٹریفک کو شہرمیں داخل ہونے سے روکا جائے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے چاروں اطراف بائی پا س روڈز بنائے گئے ہیں اس کے باوجود مقررہ وقت کے بعد ہیوی ٹریفک شہر سے گزر تی ہے ،جس سے شاہراﺅں کا نقصان کے علاوہ شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ کی طرف سے یہ اقدام اٹھایا جا رہا ہے ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow