محکمہ مائنز کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ

سرگودھا(آن لائن)محکمہ مائنز کی مبینہ ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان اور ٹھیکیداروں کو فائدہ پہنچانے کے انکشاف پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے گزشتہ دس سال کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا، ذرائع کے مطابق نیلامیوں کے افسران کی ملی بھگت سے نہ صرف قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی بلکہ سرکاری خزانے بے دریغ نقصان پہنچاتے ہوئے ٹھیکیداروں کو فائدہ پہنچایا گیا،جس پر صوبائی حکومت کی طرف سے سختی کے ساتھ نوٹس لیتے ہوئے محکمہ مائنز سرگودھا ڈویژن میں گزشتہ دس سال کے دوران ہونیوالی تمام نیلامیوں اور ٹھیکوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں یہ بھی کہا گیا کہ ان افسران کے کوائف ارسال کئے جائیں جن کی اجازت سے یہ نیلامیاں عمل میں آئیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سابقہ لیگی دور حکومت میں بھی اسی نوعیت کی انتہائی سنگین بے ضابطگیاں کے انکشافات پر چھان بین کا عمل شروع ہوا تھا مگر منطقی انجام تک نہیں پہنچ سکا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow