صوبائی محکموں حکومتی ھدایت کے باوجود تمام محکموں میں بائیو میٹرک نظام قائم نہ ہوسکا

سرگودھا(آن لائن)سرگودھا سمیت ڈویژن بھر کے صوبائی محکمہ جات کی اکثریت میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم ابھی تک فعال نہیں ہو سکا‘ چند ماہ قبل تمام حکومت پنجاب نے مختلف محکمہ جات میں سرکاری افسران عدد اور ماتحت عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کےلئے محکمہ جات کو بائیو میٹرک حاضری سسٹم فوری بنیادوں پر شروع کرنے کے احکامات جاری کیے تھے‘ ضلع میں اب تک صرف محکمہ صحت میں جزوی طور پر بائیومیٹرک حاضری سسٹم آزمائشی طور پر شروع کیا گیا ہے تا ہم بلدیاتی اداروں‘ ہائی وےز‘ پبلک ہیلتھ‘ محکمہ ایجوکیشن‘ محکمہ لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر کسی محکمے کی طرف سے ابھی تک اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے‘ جس کی بناءپر ضلع سمیت ڈویژن بھر میں بائیومیٹرک حاضری سسٹم عملی طور پر شروع ہی نہیں ہو سکا جس کی اصل وجہ افسر شاہی ہے ذرائع کے مطابق افسران نے اپنے محکمہ جات میں بائیو میٹرک سسٹم کو التواءمیں ڈالنے کے لئے مختلف حیلے بہانے استعمال کر رہے ہیں‘ اور ان کا ماتحت عملہ بھی حکومت کے مذکورہ احکامات کے عملدرآمد میں رکاوٹ ہے۔کیونکہ اس سسٹم کی بناءپر سرکاری ملازمین کو وقت پر آنا جانا پڑے گا جو کہ اکثر کے لئے ایک کٹھن عمل ہے جبکہ سرکاری دفاتر میں ملازمین کی جانب سے حاضریاں لگا کر غائب ہونے کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow