صوبائی حکومتوں کی کوششوں کے باوجود سرگودہا میں نہری پانی کی چوری نہ رک سکی

سرگودھا(آن لائن)وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں کے باوجود سرگودھا میں کئی مقامات پر پانی چوری اور چھوٹے کاشتکاروں کی حق تلفی کا سلسلہ نہ تھم سکا، کوٹمومن، نورنگ،گلپانہ،ربانہ،منگوالی ،چاہ گٹ والا ،جھاوریاں،شاہ پور، ساہی وال، سلانوالی اور شاہ جیونہ کے مضافات ایسے علاقوں میں شمار کے جاتے ہیں جہاں محکمہ انہار بھی پانی چوری روکنے میں ناکام ہو چکا ہے مذکورہ علاقوں کی صورتحال پر مبنی ایک مفصل رپورٹ میں حساس ادارے کی طرف سے حکام بالا کوآگاہ کیا گیا کہ ان علاقوں میں چھوٹے کاشتکار حق تلفی کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہیں، بااثر زمیندار وں نے زمین دوز پائپ نصب کرنے کے علاوہ مختلف مقامات پر کٹ لگا کر پانی چوری کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جنہیں منع کیا جائے تو وہ سنگین اقدام پر اتر آتے ہیں، رپورٹ میں ایسے عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کے ساتھ ساتھ مستقل بنیادوں پر مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور بھی دیا گیاہے ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow