چیف ایگزیکٹیو آفیسر محکمہ تعلیم کا دفتر میدان جنگ بن گیا کلرکوں کا ایکدوسرے پر حملہ

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے) سی ای او ایجوکیشن سرگودھا کا دفتر میدان جنگ بن گیا کلرکوں کے ٹولہ نے مخالفین کلرکوں پر حملہ کردیا کلارک بلال گجر شدید زخمی صدر ایپکا ایجوکیشن عبدالرؤف بھٹی فریقین کو چھوڑ آتے ہوئے زخمی تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے دفتر میں صدر ایپکا ایجوکیشن عبدالروف بھٹی جونئیر کلرک محمد بلال گجر دیگر اہلکاران اپنے سرکاری فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھے کہ اسی دوران محمد ممتاز جونئیر کلرک خالد محمود جونئیر کلرک فیصل لطیف جونئیر کلرک رانا امیتاز علی جونئیر کلرک و دیگر پرائیویٹ افراد جو کہ دس سے بیس کی تعداد میں تھے دفتر میں داخل ہوئے اور بلال گجر پر تشدد شروع کردیا اور عبدالروف بھٹی اور دیگر اہلکاروں نے ان کو چھڑانے کی کوشش کی تو ان مسلح افراد نے ان اہلکاروں کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اس واقعہ کے دوران چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن آفیسر محمد ریاض قدیر بھٹی اپنے دفتر میں موجود تھے ان کی طرف سے پولیس کو 15پر کال کی گئی لیکن پولیس موقع پر تاخیر سے پہنچی ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی محمد ممتاز احمد کی غنڈہ گردی کے قصے عام ہیں بلیک میلنگ اور کرپشن سے کئی آفیسر اس کا نشانہ بن چکے ہیں جو کوئی بھی اس کی بلیک میلنگ غنڈہ گردی اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اس کے ساتھ اس طرح کی غنڈہ گردی کی جاتی ہے تاکہ وہ خاموش ہو جائے عبدالرؤف بھٹی صدر ایپکا ایجوکیشن یونٹ نے کہا کے اگر اگر اس واقعہ پر انتظامیہ نے نوٹس نہ لیا تو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ پیش آسکتا ہے جس کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی زخمی کلاک بلال گجر کو طبی امداد کے لیے ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں داخل کروا دیا جب کے پولیس تھانہ ساجد شہید مصروف تفتیش ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow