مویشیوں کی خریداری صرف منظور شدہ منڈیوں سے کی جائے ڈی پی او سرگودہا

سرگودھا(شیخ نعیم طاہر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا نے متنبہ کیا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق جانوروں کی خریداری صرف منظور شدہ مویشی منڈی میں کی جائے۔زرائع کے مطابق ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پرکورونا کے پیش نظر حکومتی ہدایات برائے منڈی مویشیاں کی آگاہی وعملدرآمد کیلئے انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ محمد سجاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سرگودھا میں قائم مختلف مویشی منڈیوں کا معائنہ کیا اور کورونا وباء کے سلسلہ میں مویشی منڈیوں کے لئے حکومت کی طرف سے جاری کی گئیں ہدایات سے متعلق بیوپاریوں اور آنے والے خریداروں کو آگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ 50سال سے زائد اور نابالغ بچوں کا منڈی میں داخلہ ممنوع ہے۔خریداراور بیوپاری ماسک گلوزاور سینٹائزر کا استعمال کریں۔دوران خریداری جانور کو چھونے سے گریز کریں۔جانوروں کی خریداری صرف منڈی میں کی جائے۔مجمع کی صورت میں لوگ اکھٹے نہ ہوں، گاڑیاں مناسب پارکنگ میں کھڑی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے تاکہ آپکی اور دیگر لوگوں کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow