والی بال میں تلخ کلامی پر پچاس چک میں نوجوان قتل

سرگودھا(شیخ نعیم طاہر)والی بال کے دوران معمولی تلخ کلامی کی رنجش پر پٹرولنگ پولیس ملازم نے فائرنگ کے نوجوان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے وقوعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل سلانوالی کے چک 50جنوبی کے ارسلان اور پٹرولنگ پولیس ملازم حسن کے درمیان تین ماہ قبل والی بال کے میچ پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس کی رنجش پر حسن نے فائرنگ کرکے ارسلان کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور فرار ہو گیا پولیس تھانہ سلانوالی نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے وقوعہ کی تفتیش شروع کر دی۔https://youtu.be/h0ZrHueI78k

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow