امن عامہ کے قیام کیلئے سکیورٹی ادارے ھمہ وقت الرٹ ہیں افضال احمد کوثر

امن عامہ کے قیام اور استحکام پاکستان کے لیے ہم کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار ریجنل پو لیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے شہید کنسٹیبل ساجد حسین کے لواحقین سے ان کے گھر جا کر ملاقات کے دوران کیا۔

آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کے ہمراہ شہید کنسٹیبل ساجد حسین کے گھر گے اور انکی والدہ سے تعزیت کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ ساجد حسین کے بھائی کنسٹیبل عابد حسین نے بھی فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کی۔آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے کہا کہ دو شہید بھائیوں کی والدہ پر ہمیں فخر ہے جنہوں نے اس وطن کی حفاظت کی خاطر اپنے دو پھول نچھاور کر دئیے۔ہم شہیدوں کے پسماندگان کا حق ادا نہیں کرسکتے لیکن ہمیں اس بات کے عزم کااعادہ کرناچاہیے کہ جس مقصد کے لئے شہیدوں نے اپنی جان کی قربانی دی ہے ہم اس مقصد کو آگے لے کرچلیں۔

آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثرنے کہا کہ ریجنل پولیس کمانڈر ہونے کے ناطے یہ بات کہتے ہوئے مجھے فخر ہے کہ اس ریجن کے عوام کی جان، مال و عزت کے تحفظ اور فرائض کی انجام دہی میں سرگودھا ریجن کی پولیس اپنے شہدا کی وارث ہے۔ جنہوں نے اپنی جان دیکر اپنے فرض کی ادائیگی میں وفا کے دیئے اپنے خون سے جلائے ہیں۔ہم اپنی آخری سانس تک اپنے پیارے ملک پاکستان میں قیام امن کو یقینی بنائیں گے۔کنسٹیبل ساجد حسین نے 30مئی 2005کو جبکہ کنسٹیبل عابد حسین نے 23مارچ2000 کو فرائض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کیا۔آخر میں آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر اور ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے شہداء کے لواحقین میں نقد رقم و تحائف تقسیم کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow