کمشنر سرگودہا فرح مسعود ذاتی گاڑی میں صفائی کے انتظامات چیک کرنے کیلئے عید کے تیسرے روز بتائے بغیر سڑکوں پر اگئی

کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود نے آج عید کے تیسرے روز ذاتی گاڑی میں سرکاری عملے کو اطلاع دیۓ بغیر شہر کی صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔کمشنر شہر کےمختلف مقامات پر شہریوں سے مل کر ان سے بھی معلومات حاصل کرتی رہیں۔

عمومی طور پرصفائی کے انتظامات بہتر پاۓ گۓ۔ شہریوں نے بھی اس سال کے انتظامات پچھلے سالوں سے بہتر کرنے پہ کمشنر کے اقدامات کو سراہا۔کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے بعد ازاں کارپوریشن آفس میں عید کے انتظامات کے لۓ قائم کۓ گۓ کنٹرول روم کا دورہ کیا اور شہریوں کی شکایات رجسٹر پر عمل درآمد کا معائنہ کیا۔کمشنر نے معائنے کے دوران پائی گئی کوتاہئوں کے بارے میں عملے کو مختلف مقامات پر فوری اقدامات کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow