خوشاب خالق آباد پٹرولنگ پوسٹ کے قریب حادثہ متعدد افراد زخمی

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)خوشاب خالق آباد پٹرولنگ چیک پوسٹ موڑ کے قریب متعدد موٹرسائیکل اور کیری ڈبہ آپس میں ٹکرا گئے تفصیل کے مطابق خالق آباد پٹرولنگ چیک پوسٹ کے قریب سامنے سے آنے والا موٹرسائیکل کیری ڈبہ سے ٹکرا گیا جس میں میانوالی کا رہائشی محمد سعد موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ تیز رفتاری کے باعث کیری ڈبہ کے پیچھے سے آنے والے متعدد موٹرسائیکل کیری ڈبہ سے ٹکرا گئے جس میں ڈھکوتراں والی پل خوشاب کا اسامہ اور اسلام پورہ خوشاب کےفیضان اور نعمان زخمی ہو گئےجنہیں ریسکیو 1122 کی امدادٹیم نے بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیواہسپتال جوہرآباد میں منتقل کر دیاگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow