قربانی آلائشوں کو بروقت اٹھایا گیا 27 سو ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں عبداللہ نئیر شیخ

سرگودہا(محمد تہور بلال اصغر سے )عید کے دو ایام میں تقریبا 27سو ٹن قربانی کے جانوروں کی آلائشیوں کو ٹھکانے لگایا گیا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیر شیخ انہوں نے بتائے کہ پہلے روز14 سو ٹن اور عید کے دوسرے روز 13سو ٹن قربانی کے جانوروں کی آلائشیں چک نمبر91 اور لاہور روڈ پربنانے گئے گڑھوں میں دفن کی گئی ہیں۔ضلع کی 23لوکل گورنمنٹ میں صفائی آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 487 گاڑیاں اور مشینری استعمال میں لائی گی۔اس کے علاوہ 12سو سینٹری ورکرز، 31ٹریکٹر ٹرالیاں،14 ڈمپر، 5لوڈرز، 130 لوڈر رکشے اور12سو ہتھ ریڑھیاں استعمال میں لائی گئی۔ضلع بھر میں صفائی آپریشن صبح پانچ بجے سے رات دس بجے تک بغیر وقفہ سے جاری رہا۔ڈپٹی کمشز نے بتائیے کہ عیدالاضحی پرصفائی کی شکایات کے فوری ازالہ کے لیے ضلع سطح کے علاوہ لوکل گورنمنٹ سطح پر الگ الگ کنٹرول روم قائم ہیں۔ضلع بھر میں صفائی آپریشن صبح پانچ بجے سے رات دس بجے تک بغیر وقفہ سے جاری رہا۔عیدالاضحی پرصفائی کی شکایات کے فوری ازالہ کے لیے ضلع سطح کے علاوہ لوکل گورنمنٹ سطح پر الگ الگ کنٹرول روم قائم ہیں۔ کنٹرول رومز اور سوشل میڈیا پرموصول ہونے والی شکایات کو دو گھنٹوں میں حل کیا گیا۔ آلائشیوں کو اٹھانے کے بعد اگلے مرحلہ میں گلی محلوں بازاروں کی صفائی کو یقینی بنایا گیا۔کسی وجہ سےعملہ صفائی کی آنکھوں سے ابھی تک اوجھل الائشیں کسی جگہ پڑی ہیں تو عوام کنٹرول رومز پر اطلاع دیں فوری ایکشن لیا جائیگا۔صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کروایا جا رہا ہے تا کہ تمام عمل میں شفافیت اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔کنٹونمنٹ کے علاقوں میں بھی بھر پور اورفوری آپریشن کیا گیا اور میونسپل کارپوریشن کا عملہ اور افسران باہمی تعاون سے سروسز فراہم کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow