ضلع کچہری سرگودہا میانی کے نوجوان کی مقتل گاہ بن گیا

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )ضلع کچہری میں روڈ پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کی مخالف پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ،عامر سلطان اپنے بھائی کی تاریخ پیشی پر آیا ہوا تھا عدالت جاتے ہوئے فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ کے باعث ضلع کچہری روڈ پر بھگدڑ ، شہری فائرنگ سے بچنے کے لیے ادھر ادھر بھاگتے رہے۔ عینی شاہد
دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کر دی ،موٹر سائیکل سوار کی تلاش کیلئے ناکہ بندی کر دی ہے۔حساس ترین علاقہ میں فائرنگ سے عوام میں خوف ہراس پھیل گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow